Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah

طَیِّبَہ کے گُلزار اور ہر حصّے میں پھیلے ہوئے بے شُمار خُوشبودار شَرعی مَسائل اپنی مہک لُٹا رہے ہیں ۔ یقیناً اس کتاب کو پڑھنے سے نہ صِرف دل و دِماغ روشن ہوتےہیں بلکہ کئی مُعامَلات میں شَرعی رَہْنُمائی بھی نصیب ہوتی ہے۔بہارِ شریعت کے اس عظیم عِلمی ذَخیرے کومُفید سے مُفید تَربنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیۃ کے مَدَنی عُلماء نے تَخریج وتسہیل اورکہیں کہیں حَواشی لکھنے کی بھی سَعی فرمائی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکمل کتاب مکتبۃُ المدینہ  سےشائع ہوکر منظرِ عام پر بھی آ چکی ہے۔ سادہ ایڈیشن تین(3) جلدوں میں اور رنگین جہیز ایڈیشن چھ(6) جلدوں میں  مکتبۃُ المدینہ  سے ہدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ترجمہ ٔ کَنْزالایمان کے مُحرّک:

صَدرُالشریعہ، بَدرُ الطَّریقہ مُفْتی اَمجد علی اَعْظَمیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے بریلی شریف میں قیام کے دوران  صحیح اور اَغْلاط سے مُنَزَّہ(مُ۔نَز۔زَہ) اَحادیثِ نَبوِیّہ واَقْوالِ اَئمّہ کے مُطابِق ایک ترجَمہ کی ضَرورت محسوس کرتے ہوئےترجمۂ قرآنِ پاک کیلئے اَعْلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی بارگاہ ِعظمت میں دَرْخواست پیش کی تو اِرْشادفرمایا:’’یہ تو بہت ضَروری ہے مگر چَھپنے کی کیا صُورت ہوگی؟ اس کی طَباعَت کا کون اِہْتِمام کرے گا؟ باوُضو کاپیوں کو لکھنا ،باوُضو کاپیوں اورحُرُوفوں کی تصحیح کرنا اورتصحیح بھی ایسی ہو کہ اِعراب نُقطے یا علامتوں کی بھی غلطی نہ رہ جائے، پھریہ سب چیزیں ہوجانے کے بعد سب سے بڑی مُشکِل تو یہ ہے کہ پریس میں  ہمہ وَقْت باوُضُورہے،بِغیر وُضُو نہ پتھّر کو چُھوئے اور نہ کاٹے، پتھّر کا ٹنے میں بھی اِحْتیاط کی جائے اور چَھپنے میں جو جوڑیاں نکلتی ہیں ان کو بھی بَہُت احتیاط سے رکھا جائے ۔