Book Name:Faizan e Sadr ush Shariah

فہرست "بہارِ شریعت" کی تصنیف ہے۔  یہ کتاب اُردُو زبان میں عَقائد سے لے کر مُعاملات تک کے تمام ضَروری مَسائل کا اِحاطہ کیے ہوئے خاص صَدرُ الشَّریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے قَلمِ فَیْضِ رقم سے سترہ (17) حِصّوں پر مُحیط ہے۔منقول ہے فقہِ حنفی کی مشہور کتاب فتاوٰی عالمگیری سینکڑوں عُلَمائے دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن نے حضرت سیِّدُنا شیخ نظام ُالدّینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نگرانی میں عَرَبی زَبان میں مُرَتَّب فرمائی مگر قُربان جائیے کہ صَدرُالشَّریعہعَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَ بِّ الْوَرٰی نے وُہی کام اُردُوزبان میں تَنِ تنہا کردِکھایا اور عِلمی ذَخائر سے نہ صرف مُفْتیٰ بِہٖ اَقْوال چُن چُن کر بہارِ شریعت میں شامل کئے بلکہ سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث بھی موضوع کی مُناسَبَت سے دَرج کیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خُودتحدیثِ نعمت کے طور پر اِرْشاد فرماتے ہیں:’’اگر اَورنگزیب عالمگیر اس کتاب (یعنی بہارِ شریعت)کودیکھتے تو مجھےسونے سے تولتے۔‘‘(تذکرۂ صدرالشریعہ، ص۴۵)اور یقیناً یہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا پاک وہندکےمُسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ اُنہوں نے ضخیم(بہت بڑی) عربی کُتُب میں پھیلے ہوئے فِقْہی مَسائل کوسِلکِ تحریر میں پِرو کر ایک مَقام پر جمع کردیا ۔ان میں بے شُمار مَسائل ایسے بھی ہیں جن کا سیکھنا ہر اسلامی بھائی اور اِسلامی بہن پر فرضِ عَین ہے۔اس کی تصنیف کے اَسْباب کا ذِکْر کرتے ہوئے صَدرُ الشَّریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں:’’اُردو زبان میں اب تک کوئی ایسی کتاب تصنیف نہیں ہوئی، جو صحیح مَسائل پر مُشتمل ہو اور ضَروریات کے لئے کافی ووافی ہو۔‘‘(تذکرۂ صدر الشریعہ،ص۴۵،ملتقطاً)اسی غرض سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے یہ عظیمُ الشَّان کتاب تحریر فرمائی ۔ چُنانچہ خُود اِرْشاد فرماتے ہیں:’’اس کتاب میں حتَّی الوَسْع یہ کوشش ہو گی کہ عِبارَت بَہُت آسان ہو کہ سمجھنے میں دِقَّت نہ ہو اور کم علم اور عورَتیں اور بچے بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں“۔(تذکرۂ صدر الشریعہ،ص۴۶) اِس تصنیف کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اَعْلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بہار ِشریعت کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے حصّے کا مُطالَعَہ فرماکر ان پر تقریظ بھی رقم فرمائی (لکھی) ہے۔اس کتاب میں جابجا فرض عُلُوم کے ساتھ ساتھ،قُرآنی آیات کے اَنوار،احادیثِ