Book Name:Gunahon ki Nahusat Ma Ramadan main gunah karnay ki sazain

ڈال دیتا ہے۔فتاویٰ عالمگیری میں ہے،''اعتِکاف کی خوبیاں بالکل ہی ظاہِرہیں کیونکہ اس میں بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا حاصل کرنے کیلئے کُلِّیَّۃً(یعنی مکمَّل طور پر ) اپنے آپ کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت میں مُنْہَمِک کر دیتا ہے اوران تمام مَشاغِلِ دُنیا سے کنارہ کَش ہوجاتاہے جواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے قُرب کی راہ میں حائل ہوتے ہیں اورمُعتَکِف کے تمام اَوْقات حَقیقۃ ًیا حُکما ًنَماز میں گزرتے ہیں۔(کیونکہ نَماز کا انتِظار کرنابھی نمازکی طرح ثواب رکھتاہے)اوراعتِکاف کا مقصودِ اَصْلی جماعت کے ساتھ نَماز کا انتِظار کرناہے اورمُعتَکِف ان(فِرشتوں) سے مُشابَہَت رکھتاہے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اورجوکچھ انہیں حُکم ملتاہے اسے بجا لاتے ہیں،اوران کے ساتھ مُشابَہَت رکھتاہے جوشب وروز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی تسبیح(پاکی)بیان کرتے رَہتے ہیں اوراس سے اُکتاتے نہیں ۔ (فتاوی عالمگیری ج۱ ص۲۱۲)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آ پ نے  دَورانِ اِعْتکاف کس قدر نیکیاں کرنے کے مَواقع ملتے ہیں۔ہمیں بھی ہر سال نہ سہی کم اَزْکم زندَگی میں ایک بار اِس اَدائے مصطَفٰےکو اَدا کرتے ہوئے پُورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہئےاوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کے سنت اعتکاف کی ترکیب ہو گی، پاکستان میں اس سال پورے ماہ کے اعتکاف کے لئے 126 مقامات کا ہدف ہے اور آخری عشرے کے اعتکاف کے لئے 4000 مقامات کا ہدف ہے، سب سے بڑا اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہو گا، جس میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی معتکف ہوں گے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہر طرف اعتکاف کی بہاریں ہیں، آپ بھی ہمت کیجئے، اگر والدین، اہل و عیال وغیرہ کی حق تلفی نہیں ہوتی تو پورے ماہِ مبارک کا اعتکاف فرما لیجئے، وہ علمِ دین کا خزانہ آپ کے ہاتھ آئے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے، الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ماہِ رمضان کے اعتکاف میں دُرست مخارج کے