Book Name:Seerat e Sayyiduna Zubair bin awam

عاجِزِی ، عَفْو و دَرگُزر گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے مختلف  طریقے بھی سِکَھائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ درس وبیان، عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور بِالْخُصُوص دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی کام کی جان یعنی”اِنفِرادی کوشِش“ کا اندازبتایاجاتاہے۔

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تربیتی کورس کی بَرَکت سے کئی بِگڑے ہوئے افراد نَمازی اور اچھّے مُسلمان بن کر رُخصت ہوتے اور مُعَاشَرِے میں عزّت کا مَقَام پاتے ہیں۔ لہٰذا آپ سے مَدَنی اِلْتِجَا ہے کہ جب بھی موقع ملے۔تربیتی کورس کے ذَرِیعے علمِ دین کی خُوب خُوب بَرَکتیں سمیٹنے کی کوشش کیجئے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں حصہ لیجئے!

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کے کاموں میں ترقّی کےلیے ذَیْلِی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجیے۔ذَیلی حلقے کے ان  12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام” چوک درس“ بھی ہے۔ چوک درس  میں بالخصوص بازار،مارکیٹ،دفاتر وغیرہ میں مَوْجُود  اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت  عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نیکی کی دعوت دینے کے تو بے شُمار  فضائل ہیں ، کسی کو ایک بات بھی ایسی بتانا کہ جس سے سُنَّت قائم کرنے یا بَد مذہبی خَتْم کرنے میں مدد ملے، اس کے لیے تو جَنَّت ملنے کی بِشَارت بھی مَوْجُود  ہے۔ چنانچہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:

جو شخص میری اُمّت تک کوئی اِسلامی بات پہنچائے تا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سے بَد