Book Name:Seerat e Sayyiduna Zubair bin awam

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

63 دن کامدنی تربیتی کورس:

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیغِ قُرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی کے تحت مُبَلِّغین،مُعَلِّمِیْن،مُـحِبِّیْن و وابستگان کی مدنی تربیّت کے ليے مختلف کورسز کا اِہْتِمَام بھی کیا جاتا ہے۔اور اِنہی کورسز میں سے ایک کورس ”63 دن کامدنی تربیتی کورس“ بھی ہے۔ اس کورس کی اِفَادِیت و اَہَمیَّت کے مُتَعَلِّق شیخِ طَرِیقت،اَمِیْرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلَانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فیضانِ سنّت،جلداوّل صفحہ 510پر فرماتے ہیں:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی صحبتوں سے مالا مال 63 روزہ تربیّتی کورس آخرت کے لیے  اِس قَدَر نَفع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اُس کی تَفْصِیْلَات معلوم ہوجانے کے بعد شاید دِیْن کا دَرْد رَکھنے والا ہر مُسلمان یہ حَسْرَت کریگا کہ کاش! مجھے بھی63روزہ تربیّتی کورس کرنے کی سَعَادَت حاصِل ہو جائے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ بابُ المدینہ(کراچی) کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تربیّتی کورس کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔

 اِس میں بعض وہ عُلُوم حاصِل ہوتے ہیں،جن کا سیکھنا ہر عاقِل بالِغ مسلمان پر فرض ہے۔ اس کے علاوہ اس تربیتی کورس میں وُضُو و غُسْل کے علاوہ نماز کا عَمَلی طَرِیقہ سکھایا جاتا، غُسْلِ مَیِّت، تَجْہِیز و تَکْفِین، نمازِ جَنَازَہ ونمازِ عید کی تَرْبِیَتْ ہوتی ہے۔ مَدَنی قاعدے کے ذَرِیعے دُرُست مَخَارِج کے ساتھ قُرآنی حُرُوف کی ادائیگی کی تعلیم دی جاتی ہے اور قرآنِ کریم کی آخِری 20سورَتیں زَبانی حِفظ اور سُوْرَۃُ المُلْک کی مَشْق کروائی جاتی ہے۔تربیتی کورس میں اَخلاقی تَرْبِیَتْ کے حوالے سےسچّائی،نرمی،صَبْر،