Book Name:Shan O Karamaat e Ghaus e Azam

کس کی قُربت ،کس کی صحبت اور کس کی رِقَّت آمیز آمِیْن کی بَرَکت سے اپنا بیڑا پار ہوجائے۔آئیے! دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اِجتماعات میں دعاؤں کی قُبُولِیّت کے مُتَعَلّق ایک مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے۔چنانچہ،

اِجتماع میں دُعا کی برکت

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 504 صَفحات پر مشتمل کتاب’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صَفْحَہ 230 پر شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلَانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادرِی رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ بابُ المدینہ (کراچی) کے عَلاقے ”نیا آباد“ کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ میرے ایک بھائی جو کہ عَرَب شریف کے شہر ’’ریاض‘‘ میں بحیثیت ڈرائیور مُلازَمت کر رہے ہیں۔ ایک دن ڈرائیونگ کے دَوران خطرناک حادِثہ ہوا اوروہ بے ہوش ہو گئے۔ دِماغی چوٹیں اتنی زیادہ تھیں کہ بچنے کی اُمید نہ رہی۔ ہم لوگ مجبور تھے اُن کو دیکھنے بھی نہ جا سکتے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کِیا کرتی تھی۔ میں نے بھائی جان والی پریشانی اپنے عَلاقے کی ایک اسلامی بہن کو بتائی۔ انہوں نے مجھے دِلاسہ دِیاا ور مَشْوَرہ دِیا کہ اِسی طرح پابندی سے اِجتماع میں شرکت کر کے خوب دُعا کیا کرو۔ چُنانچِہ میں نے ایسا ہی کیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ   وَجَلَّ اِجتماع میں کی جانے والی دعاؤں کی بَرَکت سے تین ماہ کے اندر اندر بھائی جان نے بات چیت شروع کر دی۔ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کیونکہ دِماغی چوٹیں بہُت زیادہ تھیں اور بظاہر بچنے کی امّید بَہُت کم تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتماعات کی برکات پر میری عقیدت اور زیادہ مَضْبُوط ہوئی۔

شفائیں ملیں گی، بلائیں ٹلیں گی      یقیناً ہے بَرَکت  بھرا مَدَنی ماحول

گنہگارو آؤ، سیہ کارو آؤ         گناہوں کو دے گا چھڑا مَدَنی ماحول