Book Name:Shan O Karamaat e Ghaus e Azam

ہوئے مختلف مقامات کے اوقاتِ صوم و صلوٰۃ کے درست نقشہ جات تیّار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علم کو عام کرنا بھی ہے۔ چنانچہ ۱۴۲۷ ؁ھ بمطابق 2006 ؁ ء سے تخصّص فی الفقہ اور تخصص فی الفنون کے درجات میں باقاعدہ تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمجلسِ تَوْقیت نے اب تک نہ صرف علمِ تَوْقیت کے اُصُول و قوانین کے مُطابق بے شُمار شہروں کے اَوْقاتُ الصَّلٰوةکے نقشہ جات تیّار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحْریک دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام ’’اَوقاتُ الصَّلٰوة ‘‘ بھی مُتَعَارَف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر نمازوں کے دُرُسْت وقت کی نشاندہی میں حد درجہ مُفید ہے۔ چنانچہ کمپیوٹر سافٹ وئیرکے ذریعے دنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے تقریباً 10ہزار مقامات کے لئے درست اوقاتِ نماز و سمتِ قبلہ بآسانی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مسئلہ یا تجویز ہو تو مجلس کے اراکین و ذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکز کے فون نمبر پر یا انٹر نیٹ کے ذریعے  (prayer@dawateislami.net  ) پر رابطہ فرما سکتے ہیں۔ مکتب کے مَخْصُوص اَوقات میں تَوْقیت مکتب میں بالمشافہ رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ  میں جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو!

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                           صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ مدنی کاموں میں حِصّہ لیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے ذیلی حلقے کے  12 مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے بارہ  مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ہفتہ وار اِجتماع میں اَوّل تا آخِر شرکت کرنا بھی ہے۔ یقین مانیے ہفتہ وار اجتماع میں اَوّل تا