Book Name:Bad shuguni haram hay

(4)’’جس شخص پر بیٹیوں کی پرورش کا بار پڑ جائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کے لئے جہنَّم سے روک بن جائیں گی ۔‘‘

(مسلم،کتاب البر والصلۃ ،باب فضل الاحسان الی البنات ،ص۱۴۱۴،حدیث:۲۶۲۹)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہمیں بھی بیٹی کو منحوس کہنے  اور اس کی پیدائش کو بد شُگُونی سمجھنے کے بجائےخود بھی اس کی ولادت پر شریعت کے دائرےمیں رہتے ہوۓ خوب خوشیاں منانی چاہئیں  اور کسی کو بیٹی کی ولادت پر کڑھتا،دل برداشتہ ہوتااورغم میں ڈوبا ہوا پائیں تو اس کو بھی نیکی کی دعوت دے  کر اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔نیز بیٹی کی اچھی تعلیم وتربیّت کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات،جامعۃُ المدینہ للبنات اوردارالمدینہ  للبنات میں داخل کروادیجئے ،اپنے شہر/ عَلاقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کروائیے، مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا مدنی ذہن بنائیے، اگر آپ کی بیٹی بڑی ہو گئیں ہیں مگر ابھی تک قرآن نہیں پڑھا تو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ کروائیے، جہاں اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے ضروری مسائل بھی انہیں سمجھاتی ہیں، سکھاتی ہیں، مبلغہ بناتی ہیں، معلمہ بناتی ہیں، ماں باپ کا ادب سکھاتی ہیں، گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول عطا فرماتی ہیں۔اس کے علاوہ اولاد بالخصوص بیٹی کی بہتر پرورش سے مُتعلق مدنی پھول حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کامطبوعہ رسالہ ’’اولاد کے حقوق" اور "بیٹی کی پرورش‘‘کا مطالعہ بھی بے حد مفید ہے ۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد