Book Name:Bad shuguni haram hay

حضرت احمدصاوِی علیہ رحمۃ اللہ الھادی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں: اس دُرُود شریف کوایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے۔ (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات ص١٤٩)

(6)قُربِ مصطَفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ

ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صَحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذی مرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا توسرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع ص١٢٥)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد