Book Name:Bad shuguni haram hay

سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفرکی برکت سے فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان پر درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ،اورزبان تلاوت ِقرآن ، حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول کی عادی بن جائے گی ، دُنیا کی محبت میں ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!بد شُگُونی  و بد گمانی، بے حیائی و بے پردگی  اور اس طرح کےدیگر امراض سے شفا پانے اور سُنّتوں پر عمل کرنے اور ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہوکرذیلی حلقے کے   12مدنی کاموں کی دھومیں مچانے والے بن جائیے۔ ذیلی حلقے کے ان 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ ’’صدائے مدینہ‘‘بھی ہے، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا  ’’صدائے مدینہ‘‘ کہلاتا ہے۔ اور نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا سنّتِ فارُوقی بھی ہے۔منقول ہےکہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی یہ عادتِ مبارکہ تھی کہ جب نمازِ فجر کے لیے اپنے گھر سے تشریف لاتے تو راستے میں لوگوں کو نماز کے لیے جگاتے ہوئے آتے نیز اذانِ فجر کے فوراً بعد اگر مسجد میں کوئی سویا ہوتا تو اسے بھی جگاتے۔ (طبقات کبری ،ذکر استخلاف عمر،ج۳ ،ص ۲۶۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے متعلقین ومحبین وتمام دعوتِ اسلامی والوں کومدنی انعامات میں ایک مدنی انعام صدائے مدینہ کابھی عطا فرمایا ہے، بلا شبہ روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی دیگر لوگوں کو نمازِ فجر کے لیے جگاتے اور ادائے فاروقی پر عمل کرتے ہوئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں۔آئیے اسی ضمن میں ایک مدنی بہار سنتے ہیں۔