Book Name:Bad shuguni haram hay

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بد شُگُونی کےان نقصانات کو ذہن میں رکھیے ، اور جب بھی بد شُگُونی میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو یہ نقصانات ذہن میں لائیے اور کچھ یوں ذہن بنانے کی کوشش کیجئے کہ بد شُگُونی میں پڑنا گناہ کا کام ہے اوریہ   میرےلیے دنیا وآخرت میں باعثِ نُقصان ہے۔جب ہمارا یہ ذہن بن جائے گا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس آفت سے جان چھوٹ جائے گی ۔ بد شُگُونی سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کے اسباب پر غور کیاجاۓ اور اس کے علاج کیلئے بھی کوشش کی جائے۔آئیے بد شُگُونی کے چند اسباب  اور ان کے علاج سن کراس پر  عمل کی نیت کرتے ہیں۔

بدشُگُونی کے 6 اسباب اور اُن کے  علاج :

(1)… بدشُگُونی کا پہلا سبب اِسلا می عقائد سے لاعلمی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ تقدیر پر اِن معنوں میں اعتقاد رکھے کہ ہر بھلائی، بُرائی اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اپنے علمِ اَزلی کے موافق مقدّر فرما دی ہے، جیسا ہونے والا تھا اورجو جیسا کرنے والا تھا، اپنے عِلْم سے جانا اور وہی لکھ دیا۔ تو بَدشُگُونی دل میں جگہ ہی نہیں بناسکے گی کیونکہ جب بھی انسان کو کوئی نقصان پہنچے گا تو وہ یہ ذہن بنالے گا کہ یہ میری تقدیر میں لکھا تھا نہ کہ کسی چیزکی نُحوست کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔

(2)… بدشُگُونی کا دوسرا سبب توکل کی کمی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ جب بھی کوئی بَدشُگُونی دل میں کھٹکے تو رب  عَزَّ  وَجَلَّ پر توکُّل کیجئے۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بَدشُگُونی کا خیال دل سے جاتا رہے گا ۔

(3)… بدشُگُونی کا تیسراسبب بدفالی کی وجہ سےکا م سے رک جانا ہے۔ اِس کا علاج یہ ہے کہ جب کسی کام میں بدفالی نکلے تو اسے کر گزرئیے اور اپنے دل میں اس خیال کو جگہ مت دیجئے کہ اس بدفالی کے سبب مجھے اس کام میں کوئی خسارہ وغیرہ ہوگا۔

(4)… بدشُگُونی کا چوتھا سبب اس کی ہلاکت خیزیوں اور نقصانات سے بے خبری ہے کہ بندہ جب کسی چیز کے نقصان سے ہی با خبر نہیں ہے تو اس سے بچے گا کیسے؟ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بدشُگُونی کی ہلاکت