- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- لباس کا بیان
- باب:انگوٹھی کا بیان
باب:انگوٹھی کا بیان
لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت حذیفہ کی بہن سے ۱؎کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عورتوں کی جماعت کیا تمہارے پاس چاندی نہیں ہے جس کے زیور پہنو۲؎خیال رکھو کہ تم میں کوئی عورت نہیں جو سونے کا زیور پہنے جسے ظاہر کرے۳؎مگر اسی سے عذاب دی جائے گی۴؎(ابوداؤد،نسائی)
وَعَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَة أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ أَمَا لَكُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تُحَلِّيْنَ بِهٖ ؟ أَمَا إِنَّهٗ لَيْسَ مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ تُحَلِّى ذَهَبًا تُظْهِرُهٗ الا عُذِّبَتْ بِهٖ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4403 ، باب:انگوٹھی کا بیان
روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیور اور ریشم والوں کو ۱؎منع فرماتے تھے ۲؎اور فرماتے تھے کہ اگر تم جنت کا زیور اور وہاں کا ریشم پسند کرتے ہو تو اسے دنیا میں نہ پہنو ۳؎(نسائی)
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كانَ يَمْنَعُ أهلَ الْحِلْيَةِ وَالْحَرِيرِ وَيَقُولُ: إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ حِلْيَةَ الْجَنَّةِ وَحَرِيرَهَا فَلَا تَلْبَسُوهَا فِي الدُّنْيَا . رَوَاهُ النَّسَائِيّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4404 ، باب:انگوٹھی کا بیان
روایت ہے حضرت ا بن عباس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی ۱؎پھر اسے پہنا فرمایا کہ اس نے آج مجھ کو مشغول کردیا ۲؎ایک نظر اس کیطرف رہی ایک نظر تمہاری طرف۳؎پھر اسے علیٰحدہ کردیا۴؎(نسائی)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهٗ قَالَ: شَغَلَنِي هٰذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمِ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وَإِلَيْكُمْ نَظْرَةٌ ثمَّ أَلْقَاهُ. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4405 ، باب:انگوٹھی کا بیان
روایت ہے حضرت مالک سے فرمایا کہ میں یہ ناپسند کرتاہوں کہ لڑکوں کوکچھ سونا پہنایا جائے ۱؎کیونکہ مجھے خبرپہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ۲؎تو میں اسے بڑے چھوٹے مردوں کے لیے ناپسند کرتا ہوں ۳؎(موطا)
وَعَنْ مَالِكٍ قَالَ: أَنَا أَكْرَهُ أَنْ يُلْبَسَ الْغِلْمَانُ شَيْئًا مِنَ الذَّهَبِ لِأَنَّهٗ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ فَأَنَا أَكْرَهُ لِلرِّجَالِ الْكَبِيرِ مِنْهُمْ وَالصَّغِيرِ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4406 ، باب:انگوٹھی کا بیان
- 1
- 2