- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- اچھی باتوں کا بیان
- باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
اچھی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت اسماء بنت یزید سے انہوں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ کیا میں تمہیں بہترین مسلمان کی خبر نہ دوں ۱∞؎صحابہ نے عرض کیا ہاں یارسول الله فرمایا تم میں بہترین وہ ہیں کہ جو جب دیکھے جائیں تو خدا یاد آجائے ۲؎(ابن ماجہ)
وَعَنْ أَسمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلٰى يَا رَسُولَ اللّٰهِ قَالَ: خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُؤوا ذُكِرَ اللهَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5023 ، باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اگر دو شخص الله عزجل کی راہ میں محبت کریں اور ان میں سے ایک مشرق میں ہو دوسرا مغرب میں تو الله تعالٰی انہیں قیامت کے دن جمع فرمادے گا فرمائے گا ۱∞؎یہ وہ ہے جس سے تو میری راہ میں محبت کرتا تھا ۲؎
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ أَنَّ عَبْدَيْنِ تَحَابَّا فِي اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ وَاحِدٌ فِي الْمَشْرِقِ وَآخَرُ فِي الْمَغْرِبِ لَجَمَعَ اللّٰهُ بَيْنَهُمَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. يَقُولُ: هٰذَا الَّذِي كُنْتَ تُحِبُّهٗ فِيَّ "
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5024 ، باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
روایت ہے حضرت ابو رزین سے ۱∞؎ان سے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمہیں اس چیز کی اصل پر رہبری نہ کروں ۲؎جس سے تم دنیا و آخرت کی بھلائی پالو تم ذکر والوں کی مجلس اختیار کرو ۳؎اور جب تم تنہائی میں ہو تو جہاں تک کرسکو اپنی زبان الله کے ذکر میں ہلاتے رہو۴؎اور الله کی راہ میں محبت کرو اور الله کی راہ میں عداوت کرو ۵؎اے ابو رزین کیا تمہیں خبر ہے کہ کوئی شخص اپنے گھر سے اپنی بھائی کی ملاقات کے لیے نکلتا ہے تو اسے ستر ہزار فرشتے پہنچاتے ہیں ۶؎وہ تمام اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الٰہی اس نے تیری راہ میں جوڑا ہے تو اسے جوڑ دے ۷؎تو اگر کرسکو کہ اپنے جسم کو اس میں مشغول کرو تو ضرور کرو ۸؎
وَعَنْ أَبِي رَزِيْنٍ أَنَّهٗ قَالَ لَهٗ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَلَا أَدُلُّكَ عَلٰى مِلَاكِ هٰذَا الْأَمْرِ الَّذِي تُصِيبُ بِهٖ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ عَلَيْكَ بِمَجَالِسِ أَهْلِ الذِّكْرِ وَإِذَا خَلَوْتَ فَحَرِّكْ لِسَانَكَ مَا اسْتَطَعْتَ بِذِكْرِ اللّٰهِ وَأَحِبَّ فِي اللّٰهِ وَأَبْغِضْ فِي اللّٰهِ يَا أَبَا رَزِيْنٍ هَلْ شَعَرْتَ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا خَرَجَ مَنْ بَيْتِهٖ زَائِرًا أَخَاهُ شَيَّعَهٗ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ كُلُّهُمْ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ وَيَقُولُونَ: رَبَّنَا إِنَّهٗ وَصَلَ فِيكَ فَصِلْهُ؟ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُعْمِلَ جَسَدَكَ فِي ذٰلِكَ فَافْعَلْ "
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5025 ، باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں یاقوت کے کچھ ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالا خانہ ہیں ۱∞؎ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارہ چمکتا ہے،صحابہ نے عرض کیا یارسول الله (صلی اللہ علیہ و سلم) ان میں کون رہے گا فرمایا الله کی راہ میں محبت کرنے والے ۲؎الله کی راہ میں مل بیٹھنے والے،الله کی راہ میں ملاقاتیں کرنے والے۳؎یہ تینوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَعُمُدًا مِنْ يَاقُوتٍ عَلَيْهَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ لَهَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ تُضِيءُ كَمَا يُضِيءُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ .فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَنْ يَسْكُنُهَا؟ قَالَ: الْمُتَحَابُّونَ فِي اللّٰهِ وَالْمُتَجَالِسُونَ فِي اللّٰهِ وَالْمُتَلَاقُونَ فِي اللّٰهِ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 5026 ، باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان
- 1
- 2