باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے شب ِقدر میں قیام کیا اس کے پچھلے گنا ہ بخش دئیے جائیں گے۔“

عَنْ اَبيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم قَالَ:مَنْ قَامَ لَيْلَةَ القَدْرِ اِيْمَانًا وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1189 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابنِ عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے چند صحابہ کو خواب میں شبِ قدر رمضان کی آخری سات راتوں میں دکھائی گئی تو رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا خواب آخری سات راتوں کے مطابق ہوگیا ہے تو جو شب قدر کو تلاش کرنا چاہے وہ آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔“

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اَنَّ رِجَالًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم اُرُوْا لَيْلَةَ القَدْرِ فِي الْمَنَامِ فِي السَّبْعِ الْاَوَاخِرِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم:اَرَى رُؤيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَاَتْ فِي السَّبْعِ الْاَوَاخِرِ فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيَهَا،فَلْيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الْاَوَاخِرِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1190 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے: ”شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔“

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ:كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم يُجَاوِرُ فِي العَشْـرِ الْاَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ،وَيَقُوْلُ:تَحَرَّوْالَيْلَةَ القَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ مِنْ رَمَضانَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1191 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:تَحَرَّوْا لَيْلَةَ القَدْرِ فِي الْوِتْـرِ مِنَ الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1192 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

اُمُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عا ئشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ رسولِ اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عادتِ مبارکہ تھی کہ جب رمضا ن المبارک کا آخری عشرہ آتا تو آپ ساری رات جاگتے اور اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے اور (عبادت کے لیے) کمر بستہ ہوجاتے۔

عَنْ عَائِشَۃَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: اِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ الْاَوَاخِرُ مِنْ رَمَضَانَ،اَحْيَا اللَّيْلَ،وَاَيْقَظَ اَهْلَهُ،وَجَدَّ وَشَدَّ المِئْزَرَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1193 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجس قدر رمضان میں عبادت کے لیے کوشش فرماتے اتنی دوسرے مہینوں میں نہ فرماتے اور رمضان کے آخری دس دنوں میں (رمضان کے) دیگر ایام کے مقابلے میں زیادہ کوشش فرماتے تھے۔

عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يَجْتَهِدُ فِيْ رَمَضَانَ مَالَا يَجْتَهِدُ فِيْ غَيْرِهِ،وَفِي الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ مِنْهُ،مَالَا يَجْتَهِدُ فِي غَيْرِهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1194 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان

حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسولَاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ فلاں رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟ ارشاد فرمایا: پڑھو:”اَللَّهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي“یعنی اےاﷲ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھے معاف فرمادے۔

عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:قُلْتُ:يَا رَسُوْلَ اللَّهِ اَرَاَيْتَ اِنْ عَلِمْتُ اَيُّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ القَدْرِ مَا اَقُوْلُ فِيْهَا؟ قَالَ: قُولِيْ :اَللَّهُمَّ اِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1195 ، باب:شبِ قدر کی فضیلت کا بیان