دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tajheez o Takfeen ka Tariqa | تجہیزوتکفین کا طریقہ

book_icon
تجہیزوتکفین کا طریقہ


اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى

اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے

 

 اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(۸۱)

اور نہیں بناسکتا کیوں نہیں اور وہی ہے بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا


اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۸۲)

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے


فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠(۸۳)

تو پاکی ہے اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے

دعا کی قبولیت کا نسخہ

کسی مریض کو شفا نہ ہوتی ہو تو پہلے کچھ خیرات کردیجئے پھر غیر مکروہ وقت میں دو رکعت نفل اداکرکے گڑگڑاکر دعا مانگئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ دعا قبول ہوگی۔فضائل دعاصفحہ ۵۹تا ۶۰ پر ہے:(قبولیت دعا کے آداب میں سے)    ادب ۵: دعا سے پہلے کوئی عملِ صالح (یعنی نیک عمل)کرے کہ خدائے کریم کی رحمت اس (دعا کرنے والے)کی طرف متوجہ ہو۔ صدقہ خصوصاً پوشیدہ، اس امر میں اثر ِتمام رکھتا ہے (یعنی بالخصوص چھپا کر خیرات کرنا دعا کی قبولیت میں بہت مؤثر ہے) ۔ ادب ۹: وقتِ کراہت نہ ہو تو دورکعت نماز خلوصِ قلب سے پڑھے کہ جا لبِ رحمت ہے اور رحمت، موجبِ نعمت۔ (فیضان سنت ،باب نیکی کی دعوت ،۲/ ۲۵۴)

سورۂ ملک کے فضائل

حضر ت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ایک آدمی سے فرمایا:کیا میں تجھے ایک حدیث تحفے  میں نہ دوں جس کے ساتھ تو خوش ہوجائے ،اس نے عرض کی بیشک !تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا :یہ سورہ پڑھو:" تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ "اور یہ سورت اپنے اہل عیا ل ،اپنے تمام بچوں ،اپنے گھر کے بچوں اور اپنے پڑوسیوں کو سکھاؤ(اس کی انہیں تعلیم دو) کیونکہ یہ نجات دلانے والی ہے اور قیامت کے دن اپنے قاری کےلئے اپنے رب کے پاس جھگڑنے والی ہے ،اور یہ اسے تلاش کرے گی تاکہ اسے جہنم کے عذاب سے نجات دلائےاور اس کے سبب اس کا قار ی عذاب سے بھی نجات پاجائے گا۔(درمنثور،۸ / ۲۳۱)

حضرتِ سیدنا عبد اﷲ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ،'' جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ ملک پڑھا کرتاتھا ۔پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورہ ملک پڑھا کرتاتھا،پھر وہ اس کے سر کی طر ف آئے گا تو سر کہے گا کہ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ ملک پڑھا کرتاتھا۔'' تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذاب قبر سے روکتی ہے ،توراۃ میں اس کانام سورۂ ملک ہے جو اسے رات میں پڑھتا ہے بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتا ہے۔''

 

 (المستدرک حاکم،۳ / ۳۲۲، حدیث ۳۸۹۲)

رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان عالیشان ہے :میری خواہش ہےکہ" تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ "ہر مومن کے دل میں ہو۔

(کنزالعمال ،۱ / ۲۹۱، حدیث۲۶۵۴)

چاند دیکھ کر اس سورۃ کو پڑھا جائے تو مہینے کے تیس دنوں تک وہ سختیوں سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ محفوظ رہیگا ،اس لئے یہ تیس آیتیں ہیں اور تیس دن کےلئے کافی ہیں۔

(روح المعانی ،سورۃالملک،۱۵ / ۴)

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 0

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ(ﰳ۱)

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا مُلک اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن