30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَللهم صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن.
( اے اللہ ! درود و سلام اور برکت نازل فرما اُن پر ، اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کاپروردگار ہے ۔ ت)
حدیث ۳ :
ابنِ عدی حضرت اُمُّ المومنین اُمِّ سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے راوی حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم فرماتے ہیں : ( ( شَفَاعَتِيْ لِلْهَالِكِيْنَ مِنْ أُمَّتِیْ) ) ( [1]) میری شفاعت میرے اُن امتیوں کے لیے ہے جنہیں گناہوں نے ہلاک کر ڈالا ، حق ہے ۔ اے شفیع میرے ، میں قربان تیرے ، صَلَّی اللهُ عَلَيْكَ.( اللہ تعالیٰ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم پر درود بھیجے ۔ ت)
حدیث ۴تا۸ :
حضرت ابوداؤد و ترمذی و ابنِ حبان و حاکم و بیہقی بافادۂ تصحیح حضرتِ اَنَس بن مالک اور ترمذی ، ابنِ ماجہ ، ابنِ حبان و حاکم حضرت جابر بن عبداللہ اور طبرانی ’’معجم کبیر‘‘ میں حضرت عبد اللہ بن عباس اور خطیب بغدادی حضرت عبد اللہ ابنِ عمر فاروق وحضرت کعب بن عُجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے راوی ، حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم فرماتے ہیں : ( ( شَفَاعَتِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِأَهْلِ الْکَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي) ) ( [2]) میری شفاعت میری اُمت میں اُن کے لیے ہے جو کبیرہ گناہ والے ہیں ۔
صَلَّی اللهُ تَعَالٰی عَلَيْكَ وَسَلَّمَ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن( اللہ تعالیٰ آپ پر درود وسلام نازل فرمائے اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کاپروردگار ہے ۔ ت)
حدیث ۹ :
ابوبکر احمد بن علی بغدادی حضرت ابودَرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی حُضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا : ( ( شَفَاعَتِيْ لِأَهْلِ الذُّنُوْبِ مِنْ أُمَّتِي) ) میری شفاعت میرے گنہگار اُمتیوں کے لیے ہے ۔ ابودَرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی : ( ( وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ) ) اگرچہ زانی ہو ، اگرچہ چور ہو ۔ فرمایا : ( ( وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ عَلٰی رَغْمِ أَنْفِ أَبِی الدَّرْدَاء) ) ( [3]) اگرچہ زانی ہو اگرچہ چور ہو برخلاف خواہشِ ابودَرداء کے ۔
حدیث ۱۰ و ۱۱ :
طبرانی و بیہقی حضرت بُرَیْدہ اور طبرانی ’’معجم اَوسط‘‘ میں حضرت انس( [4]) رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی ، حُضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم فرماتے ہیں : ( ( أَنْ أَشْفَعَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِأَکْثَرَ مِمَّا عَلٰی وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ شَجَرٍ وَحَجَرٍ وَمَدَرٍ) ) ( [5]) یعنی رُوئے زمین پر جتنے پیڑ ، پتھر ، ڈھیلے ہیں میں قیامت میں ان سب سے زیادہ آدمیوں کی شفاعت فرماؤں گا ۔
حدیث ۱۲ :
بخاری ، مسلم( [6]) ، حاکم ، بیہقی حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی ، وَاللَّفْظُ لِهٰذَيْن ( اور الفاظ حاکم و بیہقی کے ہیں ۔ ت)
[1] الکامل لابن عدی ، عمرو بن مخرم ، ۶/۲۶۱ ، رقم : ۱۳۱۷ ۔
[2] ابو داود ، کتاب السنۃ ، باب فی الشفاعۃ ، ۴/۳۱۱ ، حدیث : ۴۷۳۹ ، ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ ، باب ما جاء فی الشفاعۃ ، ۴/۱۹۸ ، حدیث : ۲۴۴۳-۲۴۴۴ ، ابن حبان ، کتاب التاریخ ، باب الحوض والشفاعۃ ، ۸/۱۳۲ ، ۱۳۱ ، حدیث : ۶۴۳۴-۶۴۳۳ ، مستدرک حاکم ، کتاب الایمان ، شفاعتی لاھل الکبائر من امتی ، ۱/۲۴۶ ، حدیث : ۲۳۶ ، ۲۳۹ ، سنن الکبری للبیهقی ، کتاب الشهادات ، باب من تجوز شهادتہ ... الخ ، ۱۰/ ۳۲٠ ، حدیث : ۲۰۷۷۴ ، معجم کبیر ، ۱۱/۱۵۱ ، حدیث : ۱۱۴۵۴ ، ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب ذکر الشفاعۃ ، ۴/۵۲۳ ، حدیث : ۴۳۱۰ ، تاریخ بغداد ، رقم : ۴۰۴۶ : الحسین بن احمد بن سلمۃ ، ۸/۱۱ ۔
[3] تاریخ بغداد ، رقم : ۴۱۷ : محمد بن ابراھیم بن محمد بن یزید ، ۱/۴۳۳$&'); container.innerHTML = innerHTML; }