دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shafaat Kay Mutaliq 40 Hadisay | شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

book_icon
شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

میں حاضر ہو کر سجدہ کریں گے اُن کا ربّ تَبَارَكَ وَتَعَالٰی ارشاد فرمائے گا : ( ( يَا مُحَمَّدُ !  اِرْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ تُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّع) ) ( [1]) اے محمد ! اپنا سر اٹھاؤ اور عَرْض کرو تمہاری بات سنی جائے گی اور مانگو کہ تمہیں عطا ہوگا اورشفاعت کرو کہ تمہاری شفاعت قبول ہے ۔

یہی مقامِ محمود ہوگا جہاں تمام اَوَّلین و آخرین میں حُضور کی تعریف و حمد و ثنا کا غُل( [2]) پڑ جائے گا اور موافق ومخالف( [3]) سب پر کُھل جائے گابارگاہِ الٰہی میں جو وَجاہت( [4]) ہمارے آقا کی ہے کسی کی نہیں اور مالکِ عظیم جَلَّ جَلَالُہٗ  کے یہاں جو عَظَمت ہمارے مَوْلیٰ کے لیے ہے کسی کے لیے نہیں  وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن. ( اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پَرْوَرْدگار ہے ۔ ت) اسی لیے اللہ تعالیٰ اپنی حکمتِ کاملہ کے مطابق لوگوں کے دلوں میں ڈالے گا کہ پہلے اور( [5]) انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے پاس جائیں اور وہاں سے محروم پِھر کر اِن کی خدمت میں حاضر آئیں تاکہ سب جان لیں کہ منصبِ شفاعت اِسی سرکار کا خاصَّہ ہے دوسرے کی مجال( [6]) نہیں کہ اس کا دروازہ کھول سکے ، وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن.

یہ حدیثیں ’’صحیح بخاری‘‘ و’’صحیح مسلم‘‘ تمام کتابوں میں مذکور اور اہلِ اسلام میں معروف ومشہور ہیں ، ذکر کی حاجت نہیں کہ بہت طویل ہیں ۔  شک لانے والا اگر دو حَرْف بھی پڑھا ہو تو ’’مشکوٰۃ شریف‘‘ کا اُردو میں ترجمہ منگاکر دیکھ لے یا کسی مسلمان سے کہے کہ پڑھ کر سُنا دے ۔  اور اِنہیں حدیثوں کے آخر میں یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ شفاعت کرنے کے بعدحُضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم بخششِ گنہگاران( [7]) کے لیے بار بار شفاعت فرمائیں گے اور ہر دفعہ اللہتعالیٰ وہی کلمات فرمائے گا اور حضور ہر مرتبہ بے شمار بندگانِ خداکو نجات بخشیں گے ۔  میں اِن مشہور حدیثوں کے سِوا ( [8]) ایک اَرْبعین یعنی چالیس حدیثیں اور( [9]) لکھتا ہوں جو گَوشِ عوام( [10]) تک کم پہنچی ہوں ،  جن سے مسلمانوں کا ایمان ترقی پائے ، مُنْکِر( [11]) کا دل آتشِ غیظ( [12]) میں جل جائے ، بالخُصُوص جن سے اس ناپاک تحریف کا رَد شریف ہو جوبعض بددینوں ، خدا ناترسوں( [13]) ، ناحق کوشُوں( [14]) ، باطل کَیْشوں( [15]) نے معنیٔ شفاعت میں کیں اور انکارِ شفاعت کے چہرۂ نجس چھپانے کو( [16]) ایک جھوٹی صورت نام کی شفاعت دل سے گَھڑی ۔

ان حدیثوں سے واضح ہوگا کہ ہمارے آقائے اَعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم شفاعت کے لیے مُتَعَیَّن ہیں ، اِنہی کی سرکار بیکس پناہ ہے



[1]   بخاری  ، کتاب التوحید  ، باب کلام الرب عزوجل یوم القیامۃ مع الانبیاء وغیرھم  ، ۴/ ۵۷۷  ، حدیث : ۷۵۱۰  ، بخاری  ، کتاب التوحید  ، باب قول اللہ تعالی :  لما خلقت بیدی  ، ۴/۵۴۲  ، حدیث :  ۷۴۱۰  ۔ 

[2]   شور  ۔ 

[3]   اپنے اور پَرائے  ۔ 

[4]   عزت  ۔ 

[5]   یعنی دیگر  ۔ 

[6]   طاقت  ۔ 

[7]   گناہگاروں کی بخشش  ۔ 

[8]   علاوہ  ۔ 

[9]   یعنی دوسری  ۔ 

[10]   عوام کے کانوں   ۔ 

[11]   انکار کرنے والے  ۔ 

[12]   غصہ کی آگ  ۔ 

[13]   خوفِ خدا نہ رکھنے والوں  ۔ 

[14]   ناحق بات کی کوشش کرنے والوں  ۔ 

[15]   جھوٹے عقیدے رکھنے والوں  ۔ 

[16]   شفاعت کے انکار کی ناپاک صورت کو چھپانے کیلئے  ۔ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن