30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
، محبوب تمہاری شفاعت فرمائے گا تو ہم یقیناً تمہارے گناہ بخش دیں گے ۔
قَالَ اللہُ تَعَالٰی :
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ ( پ۲۸ ، المنٰفقون : ۵)
جب ان منافقوں سے کہا جائے کہ آؤ رسولُ اللہ تمہاری مغفرت مانگیں تو اپنے سر پھیر لیتے ہیں ۔
اس آیت میں منافقوں کا حالِ بد مآل ارشاد ہوا( [1]) کہ وہ حضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم سے شفاعت نہیں چاہتے پھر جو آج نہیں چاہتے وہ کل نہ پائیں گے ۔ اللہ دنیا و آخرت میں ان کی شفاعت سے بَہرہ مند( [2]) فرمائے ۔ ع
حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے منکر آج ان سے التجا نہ کرے
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی شَفِيْعِ الْمُذْنِبِيْنَ وَاٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَحِزْبِهٖ أَجْمَعِيْن.
( اللہ تعالیٰ دُرودنازل فرمائے گناہ گاروں کی شفاعت فرمانے والے پر اور اُن کی آل ، اَصحاب اور تمام اُمت پر ۔ ت)
شَفاعتِ کُبریٰ کی حدیثیں جن میں صاف صَریح( [3]) ارشاد ہوا کہ عَرصاتِ محشر( [4]) میں وہ طویل دن ہوگا کہ کاٹے نہ کٹے ( [5]) اور سَروں پر آفتاب( [6]) اور دوزخ نزدیک ، اُس دن سورج میں دس برس کامل کی( [7]) گرمی جمع کریں گے اور سَروں سے کچھ ہی فاصلہ پر لارکھیں گے ( [8]) ، پیاس کی وہ شدت کہ خدا نہ دکھائے ، گرمی وہ قیامت کہ اللہ بچائے ، بانسوں پسینہ( [9]) زمین میں جذب ہو کر اوپر چڑھے گا یہاں تک کہ گلے گلے سے بھی اونچا ہوگا ، جہاز چھوڑیں تو بہنے لگیں ، لوگ اس میں غوطے کھائیں گے ، گھبرا گھبرا کر دل حلق تک آجائیں گے ۔ ( [10]) لوگ ان عظیم آفتوں میں جان سے تنگ آکر شَفِیْع ( [11]) کی تلاش میں جابجا( [12]) پِھریں گے ، آدم ونوح ، خَلیل وکلیم ومسیح عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْم کے پاس حاضر ہوکر جواب صاف( [13]) سنیں گے ، سب انبیاء فرمائیں گے : ہمارا یہ مرتبہ نہیں ہم اس لائق نہیں ہم سے یہ کام نہ نکلے گا ، نَفْسِی نَفْسِی ، تم اور کسی کے پاس جاؤ ، یہاں تک کہ سب کے بعدحضور پُرنور خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ، سَیِّدُالْاَوَّلِیْن وَالْاٰخِرِیْن ، شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن ، رَحْمَۃٌ لِّلعٰلَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ( ( أَنَا لَهَا أَنَا لَهَا) ) فرمائیں گے یعنی میں ہوں شفاعت کے لیے ، میں ہوں شفاعت کے لیے ۔ پھر اپنے ربِّ کریم جَلَّ جَلَالُہٗٗ کی بارگاہ
[1] یعنی برے انجام والی حالت بیان ہوئی ۔
[2] یعنی مشرف ۔
[3] یعنی واضح ترین طور پر ۔
[4] میدانِ حشر ۔
[5] پ۲۹ ، المعارج : ۴ ۔
[6] مسلم ، کتاب الجنۃ ... الخ ، باب فی صفۃ یوم القیامۃ ... الخ ، ص۱۱۷۳ ، حدیث : ۷۲۰۶ ۔
[7] پورے دس برس جتنی ۔
[8] مصنف عبد الرزاق ، کتاب الجامع ، باب قیام الساعۃ ، ۱۰/۳۳۸ ، حدیث : ۲۱۰۱۴ ۔
[9] بہت سارا پسینہ ۔
[10] بخاری ، کتاب الرقاق ، باب قول اللہ تعالی : الا یظن اولئک انھم مبعوثون ... الخ ، ۴/۲۵۵ ۔
مسند امام احمد ، مسند الشامیین ، ۶/۱۴۶ ، حدیث : ۱۷۴۴۴ ۔
معجم اوسط ، ۱/۵۳۵ ، حدیث : ۵۳۵ ، حلیۃ الاولیاء ، کعب الاحبار ، ۵/ ۴۰۹ ، رقم : ۷۵۴۶ ۔
[11] شفاعت فرمانے والے ۔
[13] یعنی صاف انکار ۔