دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shafaat Kay Mutaliq 40 Hadisay | شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

book_icon
شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مسئلہ :

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کا شَفِیْع ہونا کس حدیث سے ثابت ہے ؟ بَيِّنُوْا تُؤْجَرُوْا ( بیان فرمائیے اجرپائیے  ۔ ت)

اَلْجَوا ب

اَلْحَمْدُ لِلهِ الْبَصِيْرِ السَّمِيْعِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَی الْبَشِيْرِ الشَّفِيْعِ وَعَلٰی اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ کُلَّ مَسَاءٍ وَسَطِيْع.

( سب تعریفیں اللہ  تعالیٰ کے لیے جو دیکھنے  سننے والا ہے  اورصبح وشام دُرود و سلام نازل ہوں بشارت دینے ، شفاعت کرنے والی ذات اور ان کی آل و اصحاب پر ۔ ت)

سُبْحٰنَ اللہ  ! ایسے سوال سُن کر تعجب آتا ہے کہ مسلمان و مدعیانِ سُنّیت( [1]) اور ایسے واضح عقائد میں تَشْکِیْک( [2]) کی آفت ،  یہ بھی قُربِ قیامت کی ایک علامت ہے ۔  اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ     احادیثِ شفاعت بھی ایسی چیز ہیں جو کسی طرح چُھپ سکیں !  ،  بیسیوں صحابہ ،  صدہا( [3]) تابعین ،  ہزار ہا محدثین ان کے راوی ، حدیث کی ہرگُونَہ( [4])  کتابیں صِحاح( [5]) ،  سُنن( [6]) ،  مَسانید( [7]) ،  مَعاجیم( [8]) ،  جوامع( [9]) ،  مُصَنَّفات( [10]) ان سے مالا مال ۔  اہلِ سنت کا ہر متنفِّس( [11]) یہاں تک کہ زَنان و اَطفال( [12]) بلکہ دَہقانی جُہَّال( [13]) بھی اس عقیدے سے آگاہ ۔   خدا کا دیدار ، محمد کی شفاعت ایک ایک بچے کی زبان پر جاری ، صَلَّی اللهُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَارَكَ وَشَرَّفَ وَمَجَّدَ وَکَرَّمَ ( اللہ تعالیٰ ان پردُرود وسلام نازل فرمائے ، برکت دے ، عزت وفضیلت اور بزرگی عطا کرے ۔ ت) فقیر غَفَرَ اللهُ تَعَالٰی لَهٗ ( اللہ تعالیٰ اِس کی مغفرت فرمائے ۔ ت) نے رسالہ "سَمْع وَطَاعَة لِأَحَادِيْثِ الشَّفَاعَة" میں بہت کثرت سے ان احادیث کی جمع وتلخیص کی ، ( یہاں) بہ نہایتِ اِجمال( [14]) صرف چالیس حدیثوں کی طرف اِشارت( [15]) اور ان سے پہلے چند آیاتِ قرآنیہ کی تلاوت کرتا ہوں ۔

اَ لْاٰیات

آیتِ اُولٰی  :

 قَالَ اللہُ تَعَالٰی( اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ۔ ت)  :

عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا( ۷۹) ( پ۱۵ ، بنی اسرائیل :  ۷۹)    قریب ہے کہ تیر ارب تجھے مقامِ محمود میں بھیجے ۔

حدیث شریف میں ہے : حُضور شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم سے عرض کی گئی :  مقامِ محمود کیا چیز ہے ؟ فرمایا   : ( ( هُوَ



[1]   یعنی سنی ہونے کا دعویٰ کرنے والے  ۔ 

[2]   شک میں مبتلاہونے  ۔ 

[3]   سینکڑوں  ۔ 

[4]   ہر طرح کی  ۔ 

[5] صحاح : حدیث کی وہ کتابیں جن میں صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا اِلتزام کیا گیا ہو  ، جیسے : صحیح بخاری ومسلم  ۔ 

[6]   سنن : حدیث کی وہ کتابیں جن میں ابوابِِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں  ، جیسے : سنن ابوداود   ۔ 

[7]   مسانید : حدیث کی وہ کتابیں جن میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں  ، جیسے : مسند امام احمد وغیرہ  ۔ 

[8]   معاجیم : حدیث کی وہ کتابیں جن میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں  ، جیسے : معجم طبرانی   ۔ 

[9]   جوامع : حدیث کی وہ کتابیں جن میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں  ۔  وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں :  سیر  ، آداب  ، تفسیر  ، عقائد  ، فتن  ، احکام  ، اشراط  ، مناقب  ۔         ( تيسیر مصطلح الحدیث  ، ص۱۲۸  ، نصاب اصول حدیث  ، ص۲۱)

[10]   مصنفات : حدیث کی وہ کتابیں جن میں ترتیب ابواب فقہ پر ہو اور احادیثِ مرفوعہ کے ساتھ موقوف ومقطوع احادیث بھی مذکور ہوں  ۔   ( جامع الاحادیث  ، ۱/۵۶۷)

[11]   یعنی ہرزندہ دل سنی  ۔ 

[12]   خواتین اور بچے  ۔ 

[13]    اَن پڑھ گنوار  ۔ 

14    یعنی انتہائی اختصار کے ساتھ  ۔ 

15   اشارہ  ۔ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن