دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shafaat Kay Mutaliq 40 Hadisay | شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

book_icon
شفاعت کےمتعلق40حدیثیں

اَللهم صَلِّ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن

( اے اللہ  ! درود و برکت نازل فرما اُن پر  اور تمام تعریفیں اللہ  تعالیٰ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہے ۔ ت)

حدیث ۱۶ تا ۲۱ :

بخاری و مسلم و نسائی حضرت جابر بن عبداللہ ، اور احمد بسندِ حَسَن اور بخاری ’’تاریخ‘‘ میں اور بزّار اور طبرانی و بیہقی و ابونعیم حضرتِ عبداللہ  بن عباس  اور احمد بسندِ حَسَن و بزّار بسندِ جیّد و دارمی و ابنِ ابی شیبہ و ابویعلیٰ وابونعیم وبیہقی حضرت ابوذر اور طبرانی ’’معجمِ اوسط‘‘ میں بسندِ حضرت ابوسعید خدری  اور’’ کبیر‘‘ میں حضرت سائب ابنِ یزید  اور احمد باسنادِ حَسَن اور ابنِ ابی شیبہ و طبرانی حضرت ابوموسٰی اَشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے راوی :  وَاللَّفْظُ لِجَابِرٍ( اور لفظ حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کردہ حدیث کے ہیں ۔  ت) قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  ( ( وَأُعْطِيْتُ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ قَبْلِيْ) ) إِلٰی قَوْلِهٖ صَلَّی اللهُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  ( ( وَأُعْطِيْتُ الشَّفَاعَةَ) ) ( [1])

( حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ”مجھے وہ کچھ عطا ہوا جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دیا گیا ۔ “یہاں تک فرمایا کہ ”مجھے شفاعت دی گئی ۔ “ت)

ان چھئوں حدیثوں( [2]) میں یہ بیان ہوا ہے کہ حُضورشَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم فرماتے ہیں :  میں شفیع مقرّر کردیا گیا اور شفاعت خاص مجھی کو عطا ہوگی ، میرے سوا کسی نبی کو یہ منصب نہ ملا ۔

حدیث ۲۲ و ۲۳ :  

ابنِ عباس وابوسعید وا بو موسٰی سے انہیں حدیثوں میں وہ مضمون بھی ہے جو احمد و بخاری و مسلم نے اَنَس اور شیخین نے ابوہُرَیرہ ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن) سے روایت کیا کہ حُضورشَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم فرماتے ہیں : ( ( إِنَّ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً قَدْ دَعَا بِهَا فِيْ أُمَّتِهٖ وَاسْتُجِيْبَ لَهٗ) ) ( [3]) . وَهٰذَا اللَّفْظُ لِأَنَسٍ وَلَفْظُ أَبِيْ سَعِيْدٍ :  ( ( لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أُعْطِيَ دَعْوَةً فَتَعَجَّلَهَا) ) ( [4]) وَلَفْظُ ابْنِ عَبَّاسٍ :  ( ( لَمْ يَبْقَ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ سُؤْلَهٗ) ) ( [5]) . رَجَعْنَا إِلَی لَفْظِ أَنَسٍ وَأَلْفَاظُ الْبَاقِيْنَ کَمِثْلِهٖ مَعْنًی ، قَالَ :  ( ( وَإِنِّی اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِيْ شَفَاعَةً لِأُمَّتِيْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) ) ( [6]) . زَادَ أَبُوْ مُوْسٰی :  ( ( جَعَلْتُهَا لِمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاﷲِ شَيْئاً) ) ( [7]) .

( ”ہر نبی کے لیے ایک خاص دعا ہے جو وہ اپنی امّت کے بارے میں کرچکا ہے اور وہ قبول ہوئی ہے ۔ “  یہ حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی روایت کے ا لفاظ ہیں اور حضرت ابوسعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مَروِی حدیث کے الفاظ یوں ہیں کہ ”نہیں ہے کوئی نبی مگر یہ کہ اُسے ایک خاص دعا عطا ہوئی جسے اس نے دنیا میں مانگ لیا ، روایتِ  ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے الفاظ ہیں کہ”کوئی نبی نہ بچا جس کو خاص دُعا عطا نہ ہوئی ہو ۔ “  ہم حضرت انس رَضِیَ اللہُ



[1]   بخاری  ، کتاب التیمم  ، باب التیمم  ، ۱/۱۳۴  ، حدیث :  ۳۳۵  ، مسلم  ، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ  ، باب المساجد ومواضع الصلاۃ  ، ص۲۱۰  ، حدیث : ۱۱۶۳  ، نسائی  ، کتاب الغسل والتیمم  ، باب التیمم بالصعید  ، ص۷۷  ، حدیث :  ۴۳۰  ، مسند بزار  ، مسند عبد اللہ بن عباس  ، ۱۱/۱۶۶  ، حدیث :  ۴۰۷۷  ، مسند امام احمد  ، مسند عبد اللہ بن عباس  ، ۱/۶۴۵  ، حدیث :  ۲۷۴۲  ، مسند بزار  ، مسند ابی ذر الغفاری  ، ۹/۴۶۱  ، حدیث :  ۴۰۷۷  ، معجم کبیر  ، ۱۱/۶۱  ، حدیث :  ۱۱۰۸۵  ، شعب الایمان  ، باب فی حشر الناس ...  الخ  ، فصل فی اصحاب الکبائر ...  الخ  ، ۱/۲۸۳  ، حدیث :  ۳۰۴ ( عن جابر)  ، حلیۃ الاولیاء  ، ابو الحکم سیار  ، ۸/۳۵۳  ، حدیث :  ۱۲۴۷۶  ، ( عن جابر)  ، مسند امام احمد  ، مسند الانصار  ، حدیث ابی ذر غفاری  ، ۸/۹۹  ، حدیث :  ۲۱۴۹۱  ، دارمی  ، کتاب السیر  ، باب الغنیمۃ ...  الخ  ، ۲/۲۹۵  ، حدیث :  ۲۴۶۷  ، مصنف ابن ابی شیبہ  ، کتاب الفضائل  ، ما اعطی اللہ محمداً صلی اللہ علیہ وسلم  ، ۱۶/۳۸۸  ، حدیث :  ۳۲۲۹۹ ( عن جابر$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن