دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab-ul-Mantiq | نصاب المنطق

book_icon
نصاب المنطق

            وہ شکل ہے جس میں حداوسط صغری میں محمول اورکبری میں موضوع بن رہی ہو ۔  جیسے : ہر مومن اللہ کا پیارا ہے اور ہراللہ کا پیارا جنتی ہے نتیجہ ہر مومن جنتی ہے ۔  

شکل ثانی :

            وہ شکل ہے جس میں حد اوسط صغریٰ وکبریٰ دونوں میں محمول بن رہی ہو  ۔ جیسے :  ہر مومن جنتی ہے اور کوئی کافرجنتی نہیں نتیجہ کوئی مومن کافر نہیں ۔

شکل ثالث :

            وہ شکل ہے جس میں حداوسط صغری وکبری دونوں میں موضوع بن رہی ہو  ۔ جیسے :   ہر انسان ناطق ہے ۔ اور ہر انسان حیوان ہے ۔ بعض حیوان ناطق ہیں  ۔

شکل رابع :

            وہ شکل ہے جس میں حد اوسط صغری میں موضوع اورکبر ی میں محمول بن رہی ہو ۔  جیسے :  ہرعطاری قادری ہے بعض رضوی عطاری ہیں نتیجہ بعض قادری رضوی ہے  ۔

٭٭٭٭٭

٭نور کا چراغ٭

            مروی ہے کہ’’ جب بندہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کامل توبہ کرتاہے اور رات میں اپنے رب عزوجل سے مُناجات کرتاہے تو فرشتے نور کا ایک چراغ روشن کرکے زمین وآسمان کے درمیان لٹکادیتے ہیں ۔ دیگر فرشتے پوچھتے ہیں’’ یہ کیا ہے ؟‘‘توان سے کہا جاتاہے کہ’’ فلاں بن فلاں نے آج کی رات اپنے رب عزوجل کے ساتھ راضی ہوکر گزاری ہے ۔ ‘‘(’’بحرالدموع‘‘، ص۳۰، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)

سبق نمبر :  43

{…اشکال اربعہ کے نتیجہ دینے کی شرائط…}

            اشکال اربعہ سے نتیجہ حاصل کرنے کی  چند شرائط ہیں جن کو یہاں تفصیلا بیان کیاجائے گا ۔ یاد رہے کہ ہرشکل میں سولہ ضروب کا احتمال ہے جن میں سے بعض ضروب شرائط کے پائے جانے کی وجہ سے نتیجہ دیتی ہیں اور بعض ضروب شرائط کے نہ پائے جانے کی وجہ سے صحیح نتیجہ نہیں دیتیں ۔ ان تمام کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

شکل اول کے نتیجہ دینے کی شرائط

            (۱)صغری کا موجبہ ہونا (خواہ کلیہ ہو یاجزئیہ)

            (۲) کبری کا کلیہ ہونا (خواہ موجبہ ہویا سالبہ)

            شکل اول میں مذکورہ شرائط کے مطابق صرف چار ضروب نتیجہ دیتی ہیں ۔

نقشہ اگلے صفحات پر ملاحظہ فرمائیں

٭نیکیوں کی توفیق ملنا٭

        حضرت سیدنا جابر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہ محبوب رب العزت، محسن انسانیت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان مغفرت نشان ہے کہ’’جب اللہ عزوجل کسی بندے کی مغفرت فرمانا چاہتاہے تو اسے گناہ سے روک دیتاہے اور جب اللہ عزوجل کسی بندے کا عمل قبول کرنا چاہتاہے تو اسے نیک عمل کی طرف مائل کر ردیتاہے ۔ ‘‘(بحرالدموع، ص۳۷)

نقشہ شکل اول

Description: C:UsersCCEDesktopCapture 1.PNG 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن