30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معنی میں استعمال کیا جاتاہے اور وہ اس اعتبار سے حقیقت کا مساوی ہے ۔
سبق نمبر : 39
عکس کا لغوی معنی اُلٹاکرناہے جبکہ اصطلاح میں اس سے مرادقضیہ کے صدق اور کیف (یعنی ایجاب وسلب) کو باقی رکھتے ہوئے طرفینِ قضیہ(موضوع ومحمول)کواس طرح پلٹ دینا کہ محمول کو موضوع اورموضوع کو محمول بنا دیا جائے ۔ جیسے : کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌکی ترتیب بدل کربَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌکردینا عکس ہے ۔ اس مثال میں پہلا قضیہ اصل اور دوسرا معکوس ہے لیکن مناطقہ اسے عکس کا نام ہی دیتے ہیں ، نیز عکس مستوی کا دوسرا نام عکس مستقیم ہے ۔
بقائے صدق سے مرادیہ ہے کہ اگر عکس سے پہلے قضیہ سچا تھا تواب بھی سچا رہے ، اگر پہلے جھوٹا تھا تواب بھی جھوٹا رہے اور بقائے کیف سے مراد یہ ہے کہ اگر پہلے سالبہ تھا تواب بھی سالبہ رہے ، اگرپہلے موجبہ تھا تواب بھی موجبہ رہے ۔
۱… موجبہ کلیہ کا عکس مستوی موجبہ جزئیہ آتا ہے ۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ کا عکس مستوی بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ ۔
۲… موجبہ جزئیہ کا عکس مستوی موجبہ جزئیہ آتا ہے ۔ جیسے بَعْضُ الْحَیَوَانِ اِنْسَانٌ کا عکس مستوی بَعْضُ الانْسَانِ حَیَوَانٌ ۔
۳… سالبہ کلیہ کا عکس مستوی سالبہ کلیہ ۔ جیسے لاَشَی مِنَ الانْسَانِ بِحَجَرٍ کاعکس مستوی لا شَی مِنَ الْحَجَرِ بِاِنْسَانٍ ۔
۴… بعض سالبہ جزئیہ کا عکس مستوی تو آتاہے ۔ جیسے : بَعْضُ الاَبْیَضِ لیس بِحَیَوَانٍ کا عکس مستوی بَعْضُ الْحَیَوَان لیْسَ بَاَبْیَضَاور بعض کا نہیں آتاجیسے : بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِاِنْسَانٍ کا عکس مستوی بَعْضُ الاِنْسَانِ لَیْسَ بِحَیَوَاننہیں آسکتا اس لئے مناطقہ سالبہ جزئیہ کے لئے عکس نہیں مانتے ۔
نوٹ :
عکس مستوی میں مفہومِ مخالف کا اعتبار نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ آپ بعض الانسان حیوان میں ملاحظہ کرسکتے ہیں کہ اس قضیہ میں بعض انسان کوحیوان ماننے پربعض انسان کے حیوان ہونے کی نفی کا ارادہ نہیں کیا گیا ۔
٭٭٭٭٭
سوال نمبر1 : ۔ عکس مستوی کی اصطلاحی تعریف بیان کریں ۔
سوال نمبر2 : ۔ محصورات اربعہ کا عکس مستوی تحریر کریں ۔
سوال نمبر3 : ۔ مندرجہ ذیل قضایا کے عکوس تحریر کریں ۔
ہر متکبر ذلیل ہے ۔ بعض مسلمان نماز نہیں پڑھتے ۔ کوئی انسان پتھر نہیں ۔ ہر انسان اللہ تعالی کو وحدہ لا شریک مانتا ہے ۔ ہر انسان جاندار ہے ۔ ہر انسان ماشی ہے ۔ بعض مسلمان نمازی ہیں ۔ ہر جسم قابل للابعاد الثلثہ ہے ۔
٭…٭…٭…٭
سبق نمبر : 40
قضیہ کے صدق اور کیف کو باقی رکھتے ہوئے طرفین ِقضیہ (یعنی موضوع ومحمول) کی نقیض کو اس طرح پلٹ دینا کہ موضوع کی نقیض کی جگہ محمول کی نقیض اور محمول کی نقیض کی جگہ موضوع کی نقیض آجائے ۔ جیسے : کُلُّ مُومِنٌ مُتَدَیِّنٌ کا عکس نقیض کُلُّ لَا مُتَدَیِّنٍ لا مُومِنٌ ہے ، اسی طرح کل انسان حیوان کا عکس نقیض کل لاحیون لاانسان ہے ۔
۱… موجبہ کلیہ کا عکس نقیض موجبہ کلیہ ہی آتاہے ۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ حَیَوَانٌ کا عکس نقیض کُلُّ لاَحَیَوَان لااِنْسَان ۔
۲… موجبہ جزئیہ کا عکس نقیض نہیں آتا ۔
۳… سالبہ کلیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ آتاہے ۔ جیسے لاَشَیئَ مِنَ الاِنْسَانِ بِحَجَرٍکا عکس نقیض بَعْضُ اللاَّ حَجَرِ لَیْسَ بِلاَاِنْسَان ۔ (یعنی بعض لاحجرانسان ہیں )
۴ ۔ سالبہ جزئیہ کا عکس نقیض سالبہ جزئیہ آتاہے ۔ جیسے : بَعْضُ الْحَیَوَانِ لَیْسَ بِفَرَسٍکا عکس نقیض بَعْضُ اللَّافَرَسِ لَیْسَ بِلاَحَیَوَانٍ ۔ (یعنی بعض لافرس حیوان ہیں )
فائدہ :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع