30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کابیٹاہے ) ۔
اس مثال میں زید کا باپ ہونا اس پر موقوف ہے کہ بکر اس کا بیٹا ہے اور بکر کا بیٹا ہونا اس پر موقوف ہے کہ زید اس کاباپ ہے اوردونوں میں سے ہر ایک کو سمجھنا دوسرے پر موقوف ہے لہذا اس علاقہ کو تضایف کہیں گے ۔
٭٭٭٭٭
سبق نمبر : 37
{…قضیہ شرطیہ منفصلہ کی تقسیمات…}
اس کی دوطرح تقسیم کی جاتی ہے :
۱ ۔ مقدم اورتالی کی ذات کے اعتبار سے ۲ ۔ صدق وکذب کے اعتبار سے
۱ ۔ ذات کے اعتبارسے قضیہ شرطیہ منفصلہ کی تقسیم
ذات کے اعتبار سے اس کی دوقسمیں ہیں : ۱ ۔ منفصلہ عنادیہ ۲ ۔ منفصلہ اتفاقیہ
وہ قضیہ منفصلہ جس کے مقدم اورتالی کی ذات ہی ان کے درمیان جدائی چاہتی ہو ۔ جیسے ھٰذَا العَدَدُ اِمَّا زَوْجٌ أَوْفَرْدٌ( یہ عدد جفت ہے یاطاق ) ۔
اس قضیہ میں طاق وجفت ایسے مقدم اور تالی ہیں کہ ان کی ذات ہی جدائی چاہتی ہے کیونکہ کوئی بھی عدد دو حال سے خالی نہیں ہوتا یا تو وہ طاق ہوتاہے یا جفت اور ایک ہی وقت میں دونوں کا اکٹھے ہونا بھی نا ممکن ہے ۔
۲ ۔ منفصلہ اتفاقیہ :
وہ قضیہ جس کے مقدم اور تالی میں جدائی ذاتی نہ ہو بلکہ اتفاقی ہو ۔ جیسے ھٰذَا الرَّجُلُ اِمَّا أَسْوَدُ أَوْکَاتِبٌ( یہ شخص یاتو کالا ہے یا کاتب ہے ) ۔
اس قضیہ میں اسود اورکاتب ایسے مقدم اورتالی ہیں کہ ان میں ذاتی لحاظ سے کوئی جدائی نہیں لیکن یہاں انفصال (جدائی ) اتفاقی ہے ۔ کیونکہ ہوسکتاہے کوئی شخص کاتب بھی ہو اور کالا بھی ہو ۔ لہذایہ جدائی ذاتی نہیں اتفاقی ہے ۔
۲ ۔ صدق وکذب کے اعتبار سے قضیہ شرطیہ منفصلہ کی اقسام
صدق وکذب کے اعتبار سے قضیہ شرطیہ منفصلہ کی تین قسمیں ہیں :
۱ ۔ حقیقیہ ۲ ۔ مانعۃ الجمع ۳ ۔ مانعۃ الخلو
وہ قضیہ جس میں مقدم اور تالی کے درمیان منافات(جدائی) یا عدم منافات صدقا وکذبا دونوں اعتبار سے ہو ۔ جیسے ھٰذَا العَدَدُ اِمَّا زَوْجٌ أَوْفَرْدٌ ( یہ عددیا تو جفت ہے یاطاق) ۔
صدقاکا معنی یہ ہے کہ مقدم اور تالی ایک شے میں بیک وقت جمع نہ ہوسکیں اور کذبا کا معنی یہ ہے کہ مقدم اور تالی ایک شے سے بیک وقت جدانہ ہوسکیں ۔ جیسے مذکورہ مثال میں طاق وجفت ایسے مقدم اور تالی ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ کسی عدد میں نہ تو جمع ہوسکتے ہیں اورنہ ہی جداہوسکتے ہیں ، کیونکہ ہر عدد یاتوجفت ہوگا یاطاق، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی عدد نہ تو جفت اور نہ ہی طاق اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ کوئی عدد جفت بھی ہواورطاق بھی ۔
وہ قضیہ جس میں مقدم اور تالی کے درمیان منافات(جدائی)یا عدم منافات صرف صدقا ہو ۔ یعنی مقدم اورتالی کسی ایک شی میں جمع نہ ہوسکتے ہوں ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ مقدم اورتالی میں سے کوئی بھی نہ پایاجائے ۔ جیسے ذَالِکَ الْحَیَوَانُ اِمَّا شَاۃٌ أَوْ ظَبْیٌ ( یہ جانور یا بکری ہے یاہرن ہے ) ۔
اس مثال میں شاۃ (بکری )اورظبی (ہرن) ایسے مقدم اورتالی ہیں کہ یہ دونوں ایک شے میں جمع نہیں ہوسکتے یعنی ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی جانوربکری بھی ہواور ہرن بھی ہاں یہ ممکن ہے کہ وہ جانور نہ بکری ہو نہ ہرن بلکہ کوئی اورجانور ہو ۔ جیسے شیر وغیرہ ۔
وہ قضیہ جس میں مقدم اور تالی کے درمیان جدائی یا عدم جدائی صرف کذبا ہو ۔ یعنی یہ دونوں کسی شے سے ایک ساتھ جدانہ ہوسکتے ہو ں ہاں یہ ممکن ہے کہ دونوں ایک ساتھ جمع ہو جائیں ۔ زَیْدٌ اِمَّا فِی الْمَائِ أَوْلاَ یَغْرُقُ ( زید یاتو پانی میں ہوگا یا ڈوب نہیں رہا ہوگا) ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع