30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چاند گرہن اس وقت ہوتاہے جب سورج اورچاند کے درمیان زمین آجاتی ہے اوروہ وقت جس میں سورج اورچاند کے درمیان زمین نہ آئے اس کو عربی میں وقت تربیع کہتے ہیں ۔
وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے ’’محمول کے ثبوت‘‘ یا ’’سلب کاحکم‘‘ ضروری طورپرکسی غیر معین وقت میں کیاگیاہو ۔ جیسے کُلُّ حَیَوَانٍ مُتَنَفِّسٌ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتًا مَّا، لاَشَی مِنَ الْحَجَرِ بِمُتَنَفِّسٍ بِالضَّرُوْرَۃِ وَقْتًامَّا ۔
وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے ’’ محمول کے ثبوت‘‘ یا ’’سلب کا حکم کیا‘‘ گیا ہو ضروری طور پر تینوں زمانوں میں سے کسی بھی ایک زمانے میں ۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ ، لاَشَی مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ ۔
وہ قضیہ موجہہ ہے جس میں موضوع کیلئے محمول کی جانب مخالف کے ضروری ہونے کی نفی کا حکم ہو ۔ ، جیسے کُلُّ نَارٍ حَارَّۃٌ بِالاِمْکَانِ الْعَامِّ، لاَشَی مِنَ النَّارِ بِبَارِدٍ بِالاِمْکَانِ الْعَامِّ ۔
قضیہ موجہہ بسیطہ کی اقسام کو بسائط ثمانیہ کہاجاتاہے ۔
٭٭٭٭٭
سبق نمبر : 34
قضیہ حملیہ موجہہ مرکبہ کی سات قسمیں ہیں :
۱ ۔ مشروطہ خاصہ ۲ ۔ عرفیہ خاصہ ۳ ۔ وقتیہ ۴ ۔ منتشرہ
۵ ۔ وجودیہ لادائمہ ۶ ۔ وجودیہ لاضروریہ ۷ ۔ ممکنہ خاصہ
وہ مشروطہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ۔ جیسے : بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ کَاتِبٍ مُتَحَرِّکُ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا، بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیئَ مِنَ الْکَاتِبِ بِسَاکِنِ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا ۔
وہ عرفیہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ۔ جیسے : بِالدَّوَامِ کُلُّ کَاتِبٍ مُتَحَرِّکُ الأَصَابِعِ ، مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا ، بِالدَّوَامِ لاَشَیئَ مِنَ الْکَاتِبِ بِسَاکِنِ الأَصَابِعِ مَادَامَ کَاتِبًا لاَدَائِمًا ۔
وہ وقتیہ مطلقہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ، جیسے بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ قَمَرٍ مُنْخَسِفٌ وَقْتَ حَیْلُوْلَۃِ الأَرْضِ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ الشَّمْسِ لاَدَائِمًا، بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیئَ مِنَ الْقَمَرِ بِمُنْخَسِفٍ وَقْتَ التَّرْبِیْعِ لاَدَائِمًا ۔
وہ منتشرہ مطلقہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگادی جائے ۔ جیسے : بِالضَّرُوْرَۃِ کُلُّ حَیَوَانٍ مُتَنَفِّسٌ وَقْتًامَّا لاَ دَائِمًا ۔ بِالضَّرُوْرَۃِ لاَشَیْئَ مِنَ الحَیَوَانِ بمُتَنَفِّسٍ وَقْتًامَّا لاَ دَائِمًا
وہ مطلقہ عامہ ہے جس میں لادوام ذاتی کی قید لگا دی جائے ۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ لاَدَائِمًا ، لاَشَیئَ مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ لاَدَائِمًا ۔
وہ مطلقہ عامہ ہے جس میں لاضرورۃ ذاتی کی قید لگا دی جائے ، جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالْفِعْلِ لاَبِالضَّرُوْرَۃِ، لاَشَی مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالْفِعْلِ لاَ بِالضَّرُوْرَۃِ ۔
وہ قضیہ موجہہ جس میں موضوع کیلئے محمول کی جانبِ موافق ومخالف دونوں کے ضروری نہ ہونے کاحکم کیاگیا ہو ۔ جیسے کُلُّ اِنْسَانٍ ضَاحِکٌ بِالاِمْکَانِ الْخَاصِّ، لاَشَیْئَ مِنَ الاِنْسَانِ بِضَاحِکٍ بِالاِمْکَانِ الخَاصِّ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع