30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ عرض ہے جواپنے معروض سے جلدی جداہوجاتاہو جیسے : غصہ کی سرخی ۔
وہ عرض ہے جواپنے معروض سے جلدی جدانہ ہو ۔ جیسے : جوانی کہ یہ انسان سے جلدی جدا نہیں ہوتی ۔
٭٭٭٭٭
سوال نمبر1 : ۔ خاصہ اور عرض عام کی تعریف کریں ۔
سوال نمبر2 : ۔ خاصہ شاملہ اور غیر شاملہ کی وضاحت کریں ۔
سوال نمبر3 : ۔ عرض لازم و عرض مفارق کی تعریف کریں اور مثالیں بھی دیں ۔
سوال نمبر4 : ۔ ماہیت و وجود کے اعتبار سے لازم کی تقسیم بیان کریں ۔
سوال نمبر5 : ۔ دلیل کی طرف محتاج ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے لازم کی تقسیم تحریرکریں ۔
سوال نمبر6 : ۔ قابل زوال ہونے اور ناقابل زوال ہونے کے لحاظ سے عرض مفارق کی کتنی اقسام ہیں ؟
٭…٭…٭…٭
سبق نمبر : 26
منطق کا موضوع ’’معلومات تصوریہ‘‘ اور’’ معلو مات تصدیقیہ‘‘ ہیں معلومات تصدیقیہ کو حجت کہتے ہیں جس کا بیان آگے آئے گا یہاں پر معلومات تصوریہ کا بیان کیا جاتاہے ۔ معلومات تصوریہ کو قولِ شارح اور معرِّف بھی کہتے ہیں ۔ ان معلومات تصوریہ سے جو مجہولِ تصوری حاصل ہو اسے معرَّف کہتے ہیں جیسے حیوانِ ناطق سے انسان کا علم حاصل ہوتاہے ۔ لہذاحیوانِ ناطق معرِّف اور انسان معرَّف ہے ۔
’’مُعَرِّفُ الشَّیْ ئِ مَایُحْمَلُ عَلَیْہِ لِاِفَادَۃِ تَصَوُّرِہٖ‘‘یعنی کسی شئے کا معرف وہ مفہوم ہوتا ہے جو اس شے پر محمول ہو، تاکہ اس شئے کے تصور کا فائدہ دے ۔ مثلا حیوانِ ناطق ، انسان کے لئے ۔
اس مثال میں انسان ’’معرَف یاشے ‘‘ اور حیوانِ ناطق ’’معرِف‘‘ہے ۔ اس معرِف یعنی حیوان ناطق کو انسان پر اس لئے محمول کیا گیا تاکہ انسان کی حقیقت معلوم ہوجائے ۔
معرِف کے صحیح ہونے کیلئے دوشرائط ہیں :
۱ ۔ معرِف اور معرَف میں تساوی کی نسبت ہو ۔
۲ ۔ معرِف بنسبت معرَف کے زیادہ ظاہر ہو ورنہ تعریف کا مقصد حاصل نہ ہوگا ۔
معرف کی چار اقسام ہیں ۔
۱ ۔ حدِّتام ۲ ۔ حد ناقص ۳ ۔ رسمِ تام ۴ ۔ رسم ناقص
’’فَالتَّعْرِیْفُ اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْقَرِیْبِ وَالْفَصْلِ الْقَرِیْبِ یُسَمّٰی حَدًّا تَامًّا‘‘ اگر تعریف جنسِ قریب اورفصلِ قریب سے ہو تواسے حدتام کہتے ہیں ۔ جیسے حیوانِ ناطق ، انسان کیلئے حدتام ہے کیونکہ حیوان انسان کیلئے جنس قریب اور ناطق انسان کیلئے فصل قریب ہے ۔
’’اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْبَعِیْدِ وَالْفَصْلِ الْقَرِیْبِ أَوْبِہٖ وَحْدَہٗ یُسَمّٰی حَدًّا نَاقِصًا‘‘اگر تعریف جنسِ بعید اور فصلِ قریب سے ہو یا صرف فصلِ قریب سے ہوتو اسے حدِّ ناقص کہتے ہیں ۔ جیسے : جسمِ ناطق یا صرف ناطق کے ذریعے انسا ن کی تعریف کرناحدِّ ناقص ہے کیونکہ جسم انسان کیلئے جنسِ بعید اور ناطق انسان کیلئے فصلِ قریب ہے ۔
’’اِنْ کَانَ بِالْجِنْسِ الْقَرِیْبِ وَالْخَاصَّۃِ یُسَمّٰی رَسْمًا تَامًّا‘‘اگر تعریف جنسِ قریب اورخاصہ سے ہو تو اسے رسمِ تام کہتے ہیں ۔ جیسے حیوانِ ضاحک کے ذریعے انسان کی تعریف کرنا انسان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع