30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ لازم ہے جسکے لزوم پردلیل کی ضرورت ہو ۔ جیسے : عالم کیلئے حادث ہونا ۔
اسکی دوقسمیں ہیں : ۱ ۔ لازم بین بالمعنی الاخص ۲ ۔ لازم بین بالمعنی الاعم
وہ لازم ہے جس کا تصور ملزوم کے تصور کے لئے لازم ہو کہ جیسے ہی ملزوم کا تصور کریں تو لازم کا تصور بھی اس کے ساتھ آجائے ۔ جیسے : بصر اعمی کیلئے ۔
بصر اور اعمی کے درمیان ایسا گہراتعلق ہے کہ ہم جب بھی اعمی(اندھا) کا تصور کرتے ہیں تو بصر کا تصور بھی ذہن میں آجاتاہے ، کیونکہ اعمی وہ ہے جو عدم البصرہو، اور عدم البصر کا تصور کرنے سے بصر کا تصور ہوجاتاہے ۔
وہ ہے کہ لازم اور ملزوم اور ان کے مابین نسبت کے تصور کرتے ہی لزوم کا یقین حاصل ہو جائے ۔ جیسے : زوجیت اربعہ کیلئے ۔
یعنی لازم وملزوم کے درمیان اتنا گہرا تعلق تونہ ہو کہ جب ملزوم کا تصور کیا جائے تولازم کا تصور بھی ذہن میں آجائے تاہم اتنا تعلق ضرور ہوکہ جب لازم وملزوم دونوں کا اوران دونوں کے درمیان جو نسبت ہے اس کا تصور کیا جائے توان کے درمیان لزوم کا یقین حاصل ہوجائے ۔
۱ ۔ لازم غیر بین بالمعنی الاخص :
وہ لازم ہے جس کاتصور، ملزوم کے تصور سے حاصل نہ ہو بلکہ دلیل کی بھی ضرورت پڑے ۔ جیسے : کتابت بالقوہ انسان کیلئے ۔
یعنی تصور ملزوم (انسان) سے تصور لازم (کتابت بالقوہ) حاصل نہیں ہوتا بلکہ ہمیں دلیل سے یہ بات ثابت کرنا پڑتی ہے کہ انسان کاتب بالقوہ ہے ۔
۲ ۔ لازم غیربین بالمعنی الاعم :
وہ لازم ہے جس کے لزوم کا یقین تصورِ ملزوم اورتصورِ نسبت سے حاصل نہ ہو بلکہ دلیل کی بھی ضرورت پڑے ۔ جیسے : حدوث ، عالم کیلئے ۔
حدوث، عالم کیلئے ’’لازم غیر بین بالمعنی الاعم‘‘ اس لئے ہے کہ جب ان دونوں کا اوران کے درمیان جو نسبت ہے اس کا تصور کیا جائے تو پھر بھی ان کے درمیان لزوم کا یقین ثابت نہیں ہوتابلکہ اس طرح دلیل دینے کی ضرورت پیش آتی ہے کہ أَلْعَالَمُ مُتَغَیِّرٌ وَکُلُّ مُتَغَیِّرٍ حَادِثٌ فَالْعَالَمُ حَادِثٌ ۔
اس کی دوقسمیں ہیں ۔
۱ ۔ قابلِ زوال ۲ ۔ ناقابلِ زوال
وہ عرض ہے جومعروض سے جداہوجاتاہو ۔ جیسے : غصہ کی سرخی ۔
وضاحت ۔ ’’چہرہ‘‘ معروض اور’’ غصہ کی سرخی‘‘ عرض ہے ۔ جو انسان کے "Normal" ہوتے ہی چلی جاتی ہے ۔
وہ عرض ہے جومعروض سے جدانہ ہوتاہو ۔ جیسے : حرکتِ فلک ۔
وضاحت ۔ ’’فلک ‘‘معروض اور’’ حرکت ‘‘عرض ہے ۔ جو فلک سے جدا نہیں ہوتی ۔
اس کی دوقسمیں ہیں :
۱ ۔ سَرِیْعُ الزَّوَال ۲ ۔ بَطِیْئُ الزَّوَال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع