30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوع موجود نہ ہو ۔ جیسے : عقل جبکہ جوہر کو اس کی جنس مانا جائے ۔
فائدہ : نوع کی ایک دوسری قسم بھی ہے جس کو نوع اضافی کہا جاتاہے ۔
’’ھُوَ مَا ھِیَۃٌ یُقَالُ عَلَیْھَا وَعَلیٰ غَیْرِھَا الْجِنْسُ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ‘‘یعنی نوعِ اضافی ایسی ماہیت ہے اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر مَا ھُوَکے ذریعے سوال کیا جائے تو جواب میں جنس آئے جیسے : حیوان ۔
حیوان نوعِ اضافی ہے کیونکہ اگر اس کو کسی دوسری ماہیت سے ملا کر ماھو کے ذریعے سوال کریں تو جواب میں جنس آئے گا ۔ جیسے : أَلْحَیَوَانُ وَالشَّجَرُ مَاھُمَا تواس کا جواب’’ جسم نامی‘‘ آئے گاجو کہ جنس ہے ۔
٭٭٭٭٭
٭…فسق اور فجور کے مابین فرق…٭
فسق اور فجور دونوں لفظ گناہ کے معنی کیلئے مستعمل ہیں، لیکن فسق عام طور پر گناہ کبیرہ کیلئے استعمال ہوتاہے اور فجور عام ہے کبیرہ اور صغیرہ دونوں میں استعمال ہوتاہے ۔
٭…فاسق اور فاجر کے مابین فرق…٭
فقہاء کی اصطلاح میں جوشخص کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر اس سے توبہ بھی نہ کرے یا صغیرہ گناہ پر اصرار کرے اور اس کی عادت بنالے وہ فاسق ہے اور جو شخص یہ فسق کے کام اور گناہ علانیہ جرأت کے ساتھ کرتا پھرے اسے فاجر کہاجاتاہے ۔
سبق نمبر : 23
فصل کی دو طرح سے تقسیم کی جاتی ہے ۔
۱ ۔ قرب وبعد کے اعتبار سے ۲ ۔ نسبت کے اعتبار سے
۱ ۔ قرب وبعد کے اعتبار سے فصل کی تقسیم
اس اعتبار سے فصل کی دوقسمیں ہیں ۔
۱ ۔ فصل قریب ۲ ۔ فصل بعید
’’ھُوَ الْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْقَرِیْبِ‘‘وہ فصل ہے جوماہیت کو جنس قریب کے مشارکات سے جداکردے جیسے : ناطق انسان کیلئے ۔
ناطق انسان کیلئے فصل قریب ہے کیونکہ حیوان جوکہ انسان کیلئے جنس قریب ہے ، اس میں جو چیزیں انسان کے ساتھ حیوان ہونے میں شریک ہیں (جیسے : فرس ، حمار وغیرہ) ناطق نے انسان کو ان سب سے جدا کردیا ۔
’’ ھُوَالْمُمَیِّزُ عَنِ الْمُشَارِکَاتِ فِی الْجِنْسِ الْبَعِیْدِ‘‘وہ فصل ہے جو کسی ماہیت کو جنس بعید کے مشارکات سے جدا کرے ۔ جیسے : حَسَّاسْ انسان کیلئے ۔
حساس انسان کیلئے فصل بعید ہے کیونکہ جسم نامی (جو کہ انسان کیلئے جنس بعید ہے ) میں جو چیزیں انسان کے ساتھ شریک تھیں (جیسے : درخت وغیرہ) حساس نے انسان کو ان سب سے جدا کردیا ۔
نسبت کے اعتبار سے فصل کی تقسیم
اس اعتبار سے بھی فصل کی دوقسمیں ہیں ۔
۱ ۔ مُقَوِّمْ ۲ ۔ مُقَسِّمْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع