30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱ ۔ واجب الوجود ۲ ۔ ممتنع الوجود ۳ ۔ ممکن الوجود
جس کا عدم( نہ ہونا) محال ہو اور وجود(ہونا) ضروری ہو اس کلی کاایک ہی فرد پایا جاتا ہے یعنی ذات باری تعالی عزوجل ۔
جس کا وجود محال ہو اورعدم ضروری ہو ۔ جیسے : شریکِ باری تعالی ۔
جس کا وجود اورعدم دونوں محال نہیں یعنی جس کا وجود وعدم دونوں ممکن ہوں ۔ جیسے : عنقاء، یاقوت کا پہاڑ وغیرہ ۔
سوال نمبر1 : ۔ جزئی حقیقی اور جزئی اضافی کی تعریفات مع امثلہ لکھیں ۔
سوال نمبر2 : ۔ کلی کے خارج میں پائے جانے کے اعتبار سے اس کی کتنی اور کون کون سی قسمیں ہیں ؟
سوال نمبر3 : ۔ واجب الوجود، ممتنع الوجوداورممکن الوجود سے کیا مراد ہے ؟
٭…٭…٭…٭
٭…علم اور معرفت میں فرق…٭
ان دونوں کے درمیان مختلف وجوہ سے فرق بیان کیا جاتاہے ۔
(۱)…علم ادراک بالقلب کو کہتے ہیںاور معرفت ادراک بالحواس کو کہتے ہیں ۔
(۲)…علم کا استعمال کلیا ت میں ہوتاہے اور معرفت کا استعمال جزئیات میں ہوتاہے ۔
(۳)…علم جہل کی ضد ہے اور معرفت انکار کی ۔
(۴)…معرفت متعدی بیک مفعول ہے بخلاف علم کے کہ وہ کبھی متعدی بیک مفعول ہوتاہے اور کبھی بدو مفعول ۔
سبق نمبر : 20
کلی کے اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے تقسیم
اس اعتبار سے کلی کی دو قسمیں ہیں ۔
۱ ۔ کلی ذاتی ۲ ۔ کلی عرضی
جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج نہ ہواسے کلی ذاتی کہتے ہیں ۔ جیسے : جنس ، نوع ، فصل ۔
جو کلی اپنے افراد کی حقیقت سے خارج ہووہ کلی عرضی ہے جیسے : خاصہ ، عرض عام
اس کی تین قسمیں ہیں ۔
۱ ۔ جنس ۲ ۔ نوع ۳ ۔ فصل
’’ھُوَ کُلِّیٌّ مَقُوْلٌ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ مُخْتَلِفِیْنَ بِالْحَقَائِقِ فِیْ جَوَابِ مَاھُوَ‘‘ یعنی جنس وہ کلی ہے جو مَاہُوَ کے جواب میں ایسے بہت سارے افراد پر بولی جائے جن کی حقیقتیں مختلف ہوں ۔ جیسے : حیوان ۔
جیسے انسان اورفرس ان دونوں کی حقیقتیں مختلف ہیں جب ہم ان کے بارے میں ماھما سے سوال کریں گے توجواب میں حیوان آئے گالہذا حیوان جنس ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع