30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ھُوَ جِسْمٌ قَائِمٌ بِذَاتِہٖ ‘‘ وہ جسم جس کا قیام کسی چیز کے پائے جانے پر موقوف نہ ہو ۔ یعنی اپنے قائم ہونے میں غیر کا محتاج نہ ہو ۔ جیسے : تمام اجسام (یعنی انسان، حیوان، چاند، سورج وغیرہ) جوہر ہیں ۔
’’ھُوَ قَابِلٌ للاَ بْعَادِالثَّلاَ ثَہِ ‘‘یعنی جو ابعادِ ثلاثہ (طول ، عرض، عُمُق یعنی لمبائی، چوڑائی، گہرائی) کو قبول کرے ۔ جیسے : کمپیوٹر ۔ دروازہ وغیرہ
’’ھُوَ جِسْمٌ نَامٍ‘‘ یعنی ہر ایسا جسم جو بڑھنے والاہو ۔ جیسے : درخت ۔
’’ھُوَ جِسْمٌ نَامٍ حَسَّاسٌ مُتَحَرِّکٌ بِالاِرَادَۃِ‘‘یعنی ہر وہ جسم نامی جس میں محسوس کرنے کی قوت ہو اوراپنے اختیار سے حرکت کرسکتاہو ۔ جیسے : انسان ، گدھا، وغیرہ ۔
’’ھُوَ حَیَوَانٌ نَاطِقٌ ‘‘ یعنی بولنے والا جاندار ۔
’’ھُوَ حَیَوَانٌ صَاھِلٌ‘‘ یعنی ہنہنانے والا جاندار ۔
’’ھُوَ حَیَوَانٌ مُفْتَرِسٌ ‘‘یعنی چیرپھاڑ کرنے والاجاندار ۔
’’ھُوَحَیَوَانٌ نَاھِقٌ ‘‘یعنی رینکنے والا جاندار ۔
’’ھُوَ حَیَوَانٌ ذُوْدِغَائٍ‘‘ یعنی ’’میں میں ‘‘ کرنے والاجاندار ۔
’’ھُوَ حَیَوَانٌ ذُوْخُوَارٍ‘‘ یعنی’’ باں باں ‘‘ کرنے والا جاندار ۔
’’صَوْتٌ یَسْتَقِرُّ بِمَخْرَجٍ ‘‘ یعنی ایسی آواز جو کسی مخرج پر ٹھہرے ۔
’’ مُفْرَدٌ کَانَ مَعْنَاہٗ مُسْتَقِلاً بِالْمَفْہُوْمِیْۃِ وَمُقْتَرِنًا بِأَحَدِ الأَزمِنَۃِ الثلاثَۃِ‘‘ یعنی وہ اکیلا لفظ جسکا معنی مستقل بالمفہومیت ہو اور تینوں زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ملاہوا ہو ۔
فائدہ : جوشے طول ، عرض، عمق کوقبول کرے وہ جسم مطلق ہے جیسے : کتاب اور جو صرف لمبائی اور چوڑائی کو قبول کرے وہ سطح ہے جیسے : کتاب کے صفحے کی ایک جانب اور جو فقط لمبائی کو قبول کرے وہ خط ہے جیسے : صفحہ کی ایک عمودی یاافقی طرف اور جولمبائی، چوڑائی، گہرائی کو قبول نہ کرے وہ نقطہ ہے جیسے : صفحے کا انتہائی آخری کونہ ۔
٭٭٭٭٭
سبق نمبر : 16
اس کی دو قسمیں ہیں ۔ ۱ ۔ جزئی ۲ ۔ کلی
’’ھُوَ مَفْہُوْمٌ اِمْتَنَعَ فَرْضُ صِدْقِہٖ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ‘‘وہ مفہوم جس کا صدق کثیرافراد پر تجویز کرناعقلا ممتنع ہو جیسے : زید کہ اس کا صدق ایک خاص اور متعین ذات پر ہوتا ہے ۔
’’ھُوَ مَفْہُوْمٌ لاَ یَمْتَنِعُ فَرْضُ صِدْقِہٖ عَلیٰ کَثِیْرِیْنَ‘‘یعنی وہ مفہوم جس کا صدق کثیرافراد پر تجویز کرناعقلا ممتنع نہہوجیسے : انسان ۔
کسی شی کا جز یہ ہے کہ وہ شی اس سے اور اس کے علاوہ دیگر اشیاء سے مرکب ہوجیسے : اینٹ دیوار کا جزء ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع