دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nisab-ul-Mantiq | نصاب المنطق

book_icon
نصاب المنطق

٭…٭…٭…٭

سبق نمبر :  8

{…لفظ کی اقسام …}

            لفظ دال یعنی وہ لفظ جس کو کسی معنی پر دلالت کرنے کیلئے وضع کیا جاتاہے ، اس لفظ کی دو قسمیں ہیں  :

۱ ۔  مفرد                ۲ ۔ مرکب

۱ ۔ مفرد :

            ’’مَا لاَ یُقْصَدُ بِجُزْئِہِ الدَّلاََلۃُ عَلیٰ جُزْئِ مَعْنَاہٗ‘‘وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد نہ کیا جائے جیسے :   زید  ۔

۲ ۔  مرکب :

            ’’مَا یُقْصَدُ بِجُزْ ئِہِ الدَّلاَلََۃُ عَلیٰ جُزْئِ مَعْنَاہٗ‘‘وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد کیا جائے جیسے :  ۔ عبداللہ کی دلالت’’ اللہ کے بندے ‘‘ پر، جبکہ یہ عَلم نہ ہو ۔

مرکب کے ثبوت کی شرائط :

اس کی چار شرائط ہیں  ۔

            ۱ ۔  لفظ کے اجزا ہوں  ۔          ۲ ۔  معنی کے اجزا ہوں  ۔         ۳ ۔  لفظ کے اجزا معنیٔ مرادی کے اجزا پردلالت بھی کرتے ہوں  ۔         ۴ ۔  اور وہ دلالت مقصود بھی ہو ۔

تنبیہ :

            مذکورہ بالا چاروں شرائط کا بیک وقت پایا جانا ضروری ہے اگر ان میں سے کوئی بھی شرط مفقود ہوئی تو اس کا ثبوت نہیں ہوگا ، بلکہ لفظ مفرد ہوگا ۔

٭٭٭٭٭

سبق نمبر :  9

{…مفرد کی تقسیمات…}

 مفرد کی تین طرح سے تقسیم کی جاتی ہے ۔

            ۱ ۔  لفظ ومعنی کے اجزاء ہونے یانہ ہونے کے اعتبار سے ۔

            ۲ ۔  معنی کے مستقل ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے ۔

            ۳ ۔  معنی کی وحدت وکثرت کے اعتبارسے ۔

 ۱ ۔ لفظ ومعنی کے اجزاء ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے مفرد کی اقسام :  

اس اعتبار سے مفرد کی پانچ قسمیں ہیں  ۔

            ۱ ۔  لفظ کا جز نہ ہو جیسے :  ہمزہ استفہام

            ۲ ۔  لفظ کا جز  ہو لیکن معنی کا جز نہ ہو ۔ جیسے :  اسم جلالت اللہ اس میں لفظ کے اجزا

(ا ل ل ہ) تو ہیں مگر معنی ( ذات باری تعالی) کے اجزا نہیں کہ وہ اس سے پاک ہے ۔

            ۳ ۔  لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں مگر لفظ کا جز معنی کے جز پردلالت نہ کرے جیسے :  لفظ زید  ۔

وضاحت :

             لفظ زید کے اجزا  ز  ۔ ی  ۔ د ۔ ہیں اور معنی(یعنی ذات زید) کے بھی اجزا ہیں جیسے :  مفہومِ حیوان، مفہومِ ناطق اور مفہومِ شخص  ۔ لیکن لفظ کے اجزا معنی کے اجزا پر دلالت نہیں کرتے ۔  یعنی ’’ز‘‘سے مفہومِ حیوان ’’ی‘‘سے مفہومِ ناطق وغیرہ مراد نہیں لیتے ۔

            ۴ ۔  لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں اور لفظ کاجز معنی کے جز پر دلالت بھی کرے لیکن معنی مرادی کے جز پر دلالت نہ کرے جیسے :  عَبْدُاللّٰہِ  جب کسی کا علم ہو ۔  

وضاحت :

             لفظ عبداللہ کے اجزا معنی پر تو دلالت کررہے ہیں جیسے :  عبد کے معنی بندہ اور اسم جلالت، اللہ ذات باری تعالی پر دال ہے ۔  لیکن یہ وہ معنی نہیں جو یہاں عبداللہ سے مقصود ہیں یعنی ذات عبداللہ  ۔

            ۵ ۔  لفظ اور معنی دونوں کے اجزا ہوں اور لفظ کا جز معنی مرادی کے جز پر دلالت بھی کرے لیکن  یہ دلالت مقصود نہ ہو ۔  جیسے :  حیوان ناطق جبکہ کسی کا علم ہو ۔  

وضاحت :

            حیوانِ ناطق میں لفظ کے اجزا معنی کے اجزا پر دلالت کررہے ہیں کیونکہ اس شخص کی  حقیقت حیوان ا ورناطق ہی ہے مگر عَلم ہونے کی صورت میں وہ دلالت مقصود نہیں کیونکہ نام رکھنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن