دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

886 -[19]

وَعَن النُّعْمَان بن مرّة أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا تَرَوْنَ فِي الشَّارِبِ وَالزَّانِي وَالسَّارِقِ؟ " وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ فِيهِمُ الْحُدُودُ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ وَأَسْوَأُ السَّرِقَةِ الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ» . قَالُوا: وَكَيف يسرق م صَلَاتِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لَا يُتِمُّ ركوعها وَلَا سجودها» . رَوَاهُ مَالك وَأحمد وروى الدَّارمِيّ نَحوه

روایت ہے حضرت نعمان ابن مرہ سے ۱؎ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم شرابی زانی اور چور کےمتعلق کیاسمجھتے ہو اور یہ سوال ان کی سزائیں اترنے سے پہلے تھا۲؎ لوگ بولے اﷲ ورسول جانیں فرمایا یہ گناہ کبیرہ ہیں ان میں سخت عذاب ہے اور بدترین چوری اس کی ہے جو اپنی نماز میں سے چرائے لوگوں نے عرض کیا یارسول اﷲ نماز میں سے کیسے چرائے گا فرمایا کہ اس کا رکوع اورسجدہ پورا نہ کرے۳؎(مالک و احمد اور دارمی نے اس کی مثل)

۱؎ آپ انصاری ہیں،رومی مدینی ہیں۔حق یہ ہے کہ تابعی ہیں جنہوں نے انہیں صحابی کہاغلطی کی لہذا یہ حدیث مرسل ہےکیونکہ صحابی کا ذکر چھوٹ گیا۔

۲؎ خیال رہے کہ چوری اور زنا ہمیشہ ہی سے حرام تھے مگر شراب شروع اسلام میں حلال تھی پھرعرصہ کے بعد آہستگی سے حرام ہوئی،حرمت کے کچھ عرصہ بعد اس پر اسی(۸۰)کوڑے سزا مقرر ہوئی،یونہی زنا اور چوری کی سزائیں بعد میں آئیں،یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب شراب حرام ہوچکی تھی لیکن ابھی اس کی سزا مقرر نہ ہوئی تھی۔

۳؎ یہ صحابی کا انتہائی ادب ہے کہ معلوم چیز کا بھی جواب نہیں دیتے۔اس سےمعلوم ہواکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خدا کے ساتھ کرنا اور دونوں ہستیوں کے لیے ایک ہی صیغہ لاناجائزہے،رب فرماتاہے:"اَغْنٰہُمُ اللہُ وَرَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضْلِہٖ"لہذا یہ کہہ سکتے ہیں کہ اﷲ و رسول بھلاکریں،اﷲ رسول عزت ایمان دولت دیں۔

۳؎ یعنی اطمینان سے اداکرے۔خیال رہے کہ نماز کے ہر رکن کو پوراکرنا چاہیے اورکسی رکن کو ناقص کرنے والا بدترین چور ہے مگر چونکہ رکوع سجدہ اہم ارکان تھے اس لیے خصوصیت سے ان کا ذکر فرمایا۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن