دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرو کار غلام بھی رب کے محبوب ہوجاتے ہیں،فرماتا ہے:" فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ"۔ لہذا اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ صحابہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو رب کا محبوب اکبر نہ مانتے تھے۔خیال رہے کہ یہاں مقدارمحبت رحمت وکرم کی ہے نہ کہ نوعیت محبت کیونکہ ماں باپ کو اولاد سے ولادت کے باعث خونی محبت ہوتی ہے رب تعالٰی اس محبت سے پاک ہے،اس کی محبت رحمت وکرم کی ہے نہ کہ رشتہ داری اور قرابت کی۔

۲؎ یا اس بچہ کوگم پایا کہ باپ کے ساتھ نہ دیکھا یا اس شخص کو ہی گم پایا کہ وہ اس غم کی وجہ سے حاضر بارگاہ نہ ہوسکے۔غالبًا یہ صاحب مدینہ شریف کے علاوہ کہیں اور رہتے ہوں گے یا اگر اہل ِ مدینہ سے ہوں گے تو ان کے بچے کی وفات کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر ہوں گے،ورنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کے جنازے و دفن میں شرکت فرماتے تھے۔

۳؎ یعنی اس خبر کے بعد جب وہ شخص حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضرہوئے یا جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تعزیت کے لیئے تشریف لے گئے تب اس شخص سے مخاطب ہوکر یہ فرمایا۔مطلب یہ ہے کہ تم جنتی ہو اور تمہارے جنت میں داخلے کی شان یہ ہوگی کہ تمہارا بچہ تمہارے لیئے جنت کا وہ دروازہ جس سے تم جانے والے ہو گے کھلوائے ہوئے کھڑا ہوگا اورتمہارے استقبال کے لیئے وہاں تمہیں موجود ملے گا،قیامت میں وہ تمہاری شفاعت پہلے ہی کرچکا ہوگا،لہذا اس حدیث میں اس بچہ کی شفاعت کا انکار نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک کے انجام اور اس کے جنتی دوزخی ہونے،بلکہ اس کے مرتبہ و درجہ اور وہاں پیش آنے والے حالات سے خبردار ہیں کہ کون کس حال میں کس دروازہ سے جنت میں جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ قیامت میں شفاعت کرنے والے بچوں کوبھی یہ پتہ ہوگا کہ ہمارے ماں باپ کب اور کس دروازے سے جنت میں جائیں گے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو شفاعت کبریٰ کے مالک ہیں،آپ کو ہر ایک کے ہرحال کی خبر ہے۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ یہ بچہ جنت کے ہر دروازے پر بیک وقت موجود ہوگا،اولیاءاﷲ متعدد اجسام سے ایک وقت میں چند جگہ موجود ہوسکتے ہیں اور یہ ناممکن بھی نہیں،اجسام مثالی لاکھوں ہوسکتے ہیں،آئینہ خانہ میں اور ٹیلی ویژن میں ایک شخص کے ہزاروں عکس بیک وقت متعدد جگہ اور آئینہ میں موجود ہوجاتے ہیں،یہ فقط ایک مثال ہے۔

1757 -[36]

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِن السِّقْطَ لَيُرَاغِمُ رَبَّهُ إِذَا أَدْخَلَ أَبَوَيْهِ النَّارَ فَيُقَالُ: أَيُّهَا السِّقْطُ الْمُرَاغِمُ رَبَّهُ أَدْخِلْ أَبَوَيْكَ الْجَنَّةَ فَيَجُرُّهُمَا بِسَرَرِهِ حَتَّى يُدْخِلَهُمَا الْجَنَّةَ ". رَوَاهُ ابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ کچا بچہ اپنے رب سے جھگڑے گا جب رب اس کے ماں باپ کو آگ میں داخل کرے گا ۱؎ تو فرمایا جائے گا اے رب سے جھگڑنے والے گرے بچے اپنے ماں باپ کو جنت میں لے جا تب وہ انہیں اپنے نارو سے کھینچے گا حتی کہ انہیں جنت میں داخل کرے گا ۲؎ (ابن ماجہ)

۱؎ عربی میں سقط وہ بچہ کہلاتا ہے جو چھ ماہ پورے ہونے سے پہلے شکم مادر سے خارج ہوجائے۔یہاں جھگڑنے سے ناز ومحبت کا جھگڑنا مراد ہے نہ کہ مقابلے کا۔بچے جب ماں باپ سے روٹھ جاتے ہیں تو ماں باپ انہیں مناتے ہیں یہ روٹھنا زور کا نہیں ہے اور نہ منانا کمزوری کا بلکہ یہ محبت کے کرشمے ہیں یہ دنیا اس عالم کی مثال ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن