دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

1744 -[23]

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ غَرِيبٌ وَفِي أَرْضِ غُرْبَةٍ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ فَكُنْتُ قَدْ تَهَيَّأْتُ لِلْبُكَاءِ عَلَيْهِ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ تُرِيدُ أَنْ تُسْعِدَنِي فَاسْتَقْبَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخُلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ مِنْهُ؟» مَرَّتَيْنِ وَكَفَفْتُ عَنِ الْبُكَاءِ فَلَمْ أبك. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ جب ابوسلمہ فوت ہوئے تو میں بولی کہ مسافر تھے اور جو اجنبی زمین میں فوت ہوئے تو ان پر ایسا روؤں گی کہ اس کا چرچا ہوجائے ۱؎ میں ان پر رونے کی تیاری کررہی تھی کہ ایک عورت میری امداد کے ارادے سے آئی۲؎ اس کے پاس رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا کیا تم چاہتی ہوکہ شیطان کو اس گھر میں داخل کردو جہاں سے اﷲ نے اسے دو مرتبہ نکالا ۳؎ میں رونے سے باز رہی پھر نہ روئی۴؎(مسلم)

۱؎  اسلام سے پہلے عرب میں میت پر رونے پیٹنے کا عام رواج تھا اور اس پرفخر کیاجاتا تھا کہ ہمارے فلاں میت پر بہت رویا پیٹا گیا اسی عادت کے مطابق آپ نے یہ ارادہ کیا ابو سلمہ مکی تھے مدینہ منورہ میں آپ کا کوئی عزیز و رشتہ دار نہ تھا سفر کی موت بہت حسرت کی ہوتی ہے سمجھا جاتا ہے کہ مسافر کی قبر پر کوئی فاتحہ بھی نہ پڑھے گا اس لیئے آپ کو بہت صدمہ ہوا۔

۲؎ اس زمانہ میں نوحہ اور پیٹنے کا بھی قرض ہوتا تھا اگر ایک عور ت دوسرے کے ہاں موت پر پیٹ آتی تھی تو یہ اس کے ہاں موت کے وقت پیٹنے ضرورجاتی تھی جیسے آج بیاہ شادی میں نیوتہ قرض مانا جاتاہے ایسے ہی وہاں نوحہ اور رونا پیٹنا بھی قرض ہوتا تھا۔وہ بیوی شاید زمانۂ جہالیت میں حضرت ام سلمہ کی مقروض تھی۔

۳؎ یا تو دو مرتبہ سے مراد ہے بار بار،جیسے رب تعالٰی فرماتا ہے:"ارْجِعِ الْبَصَرَکَرَّتَیۡنِ"یا دوسری مرتبہ ہی مراد ہے ایک بار حضرت ابو سلمہ کے اسلام لاتے وقت اور دوسری بار آپ کے ہجرت کرتے وقت یا ایک بار سے مراد ہے حبشہ کی طرف ہجرت کرنا اور دوسری سے مراد مدینہ پاک کی طرف ہجرت کیونکہ حضرت ابوسلمہ صاحب ہجرتین ہیں،شیطان کے نکالنے سے اس کے اثر کا دُورکرنا مرادہے ورنہ خود شیطان تو مکھی کی طرح ہر جگہ پہنچا ہی رہتاہےیعنی جس گھر سے بار بار شیطانی اثر دور ہوتا رہا اب اس میں شیطانی کام کرکے اس اثرکو کیوں پھیلاتی ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ گناہ ہر جگہ ہی گناہ ہے مگر بزرگوں کے مکان اور مقدس جگہوں میں زیادہ برا۔

۴؎ یعنی یہ فرمان عالی سن کر میں نوحہ اور پیٹنے سے باز رہی۔یہاں رونے سے مراد پیٹنا اورنوحہ ہے نہ کہ آنسوؤں سے رونا۔

1745 -[24]

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: أُغْمِيَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ عَمْرَةُ تبْكي: واجبلاه واكذا واكذا تُعَدِّدُ عَلَيْهِ فَقَالَ حِينَ أَفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إِلَّا قِيلَ لِي: أَنْتَ كَذَلِكَ؟ زَادَ فِي رِوَايَةٍ فَلَمَّا مَاتَ لَمْ تَبْكِ عَلَيْهِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت نعمان ابن بشیر سے فرماتے ہیں کہ عبد اﷲ ابن رواحہ پرغشی چھاگئی تو ان کی بہن عمرہ رونے لگیں کہ ہائے میرے پہاڑ ہائے میرے ایسے ہائے میرے ویسے ان کی خوبیاں گن گن کر،جب انہیں افاقہ ہوا تو فرمایا کہ تم نے کچھ نہ کہا مگر مجھ سے کہا گیا کیاتم ایسے ہی ہو ۱؎ ایک روایت میں زیادہ کیا تو جب وہ فوت ہوئے تو ان کی بہن ان پر نہ روئیں۔(بخاری)

۱؎ یعنی تم یہ کہہ کر پیٹتی تھیں اور فرشتہ مجھ سے یہ پوچھتا تھا۔خیال رہے کہ یہاں فرشتے کا یہ پوچھنا آپ پر عتاب کے لیئے نہ تھا کیونکہ آپ تو نوحہ سے راضی تھے ہی نہیں اور نہ آپ نے اس کا حکم دیا تھا۔منشاء صرف یہ تھا کہ آپ ہوش میں آکر اپنی بہن کو فرشتہ کا یہ سوال سنائیں جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کی تصدیق ہو اوربہن و سارے سننے والوں کوتبلیغ کہ وہ اس سے باز رہیں۔چنانچہ پھر آپ کی بہن آپ کی وفات پربھی نہ روئیں۔

1746 -[25]

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا من ميت يَمُوت فَيقوم باكيهم فيقولك: واجبلاه واسيداه وَنَحْوَ ذَلِكَ إِلَّا وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكَيْنِ يَلْهَزَانِهِ وَيَقُولَانِ: أَهَكَذَا كُنْتَ؟ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ

روایت ہے حضرت ابوموسیٰ سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ایسی کوئی میت نہیں جو مرجائے تو ان کے رونے والا اٹھ کر کہے ہائے میرے پہاڑ، ہائے میرے سردار وغیرہ مگر اﷲ اس پر دو فرشتے مقررکردیتا ہے جو اسے جھنجھوڑتے ہیں کہتے ہیں تو کیا ایسا ہی تھا ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب حسن ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن