30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
1743 -[22] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ تَعْنِي شَقَّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ وَذَكَرَ بُكَاءَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَهُ فَقَالَ: انْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ قَالَ: وَاللَّهِ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَعَمْتُ أَنَّهُ قَالَ: «فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ» . فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَكَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَتْرُكْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ العناء |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن حارثہ جعفر اور ابن رواحہ کی شہادت کی خبرملی تو آپ بیٹھے کہ آپ میں رنج وغم محسوس ہوتا تھا ۱؎ میں دروازے کے جھیرے یعنی دروازے کے شگاف سے دیکھ رہی تھی کہ آپ کے پاس ایک شخص آیا بولا کہ جعفر کی عورتیں اور ان کے بہت رونے کا ذکر کیا آپ نے اسے حکم دیا کہ انہیں منع کرے ۲؎ وہ گیا پھر دوبارہ آیا کہ انہوں نے اس کی بات نہ مانی فرمایا انہیں منع کرو وہ تیسری بار آیا بولا یارسول اﷲ رب کی قسم وہ ہم پر غالب آگئیں مجھے خیال ہے آپ نے فرمایا تو ان کے منہ میں خاک ڈالو۳؎ میں بولی خدا تیری ناک رگڑ دے تو وہ تو کرے گا نہیں جس کا تجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا مگر تو نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو رنج دیئے بغیر نہ چھوڑا ۴؎(مسلم،بخاری) |
۱؎ آپ اس موقع پر مسجد نبوی میں بیٹھے تھے،چہرے پر ملال و غم کے آثار نمایاں تھے۔اس سے معلوم ہوا کہ تعزیت کے لیئے بیٹھنا سنت ہے اور مسجد میں بیٹھنا بھی جائز ہے۔تعزیت کی حدتین دن ہے کسی کی موت ہوجانے پر میت والے تین دن تک چٹائی بچھاکر بیٹھتے ہیں لوگ تعزیت اور فاتحہ پڑھنے جاتے ہیں اس کی اصل یہ حدیث بھی ہے۔
۲؎ چیخ کر رونے سے منع کرے نہ کہ آنسو بہانے سے،مگر امر استحبابی تھا یعنی چونکہ اس رونے میں نوحہ پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہے اس لیئے اس سے انہیں روکے،وہ بیبیاں نوحہ نہ کررہی تھیں لہذا کوئی اعتراض نہیں۔
۳؎ یعنی اگر تو کرسکتا ہے تو ان کے منہ میں خاک ڈال آ تاکہ وہ رو نہ سکیں یا یہ مطلب ہے کہ خاک ڈال،خاموش ہوجا،اپنا کام کر،دوسرے معنی زیادہ ظاہر ہیں۔مطلب یہ ہے کہ زور سے رونا گناہ کبیرہ تو ہے نہیں صرف گناہ صغیرہ ہے اور صدمہ نیا ہے تیرے منع کرنے کو انہوں نے سنا بھی نہ ہوگا لہذا جانے دے خاک ڈال۔
۴؎ یعنی اےشخص!تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے ظاہری معنے پرعمل نہ کرسکے گا اور وہاں جاکر ان کے منہ میں خاک نہ ڈال سکے گا مگر تو نے ان بیبیوں کی بار بار شکایت کرکے حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم کو صدمہ پر صدمہ پہنچایا۔معلوم ہوا کہ ایسے صدمہ و غم کے وقت بزرگوں کی پریشانی بڑھانا نہ چاہیئے،معمولی باتوں کا یا تو خود ہی انتظام کردے یا خاموش ہوجائے ہر شکایت شاہوں کو نہ پہنچائے۔
|
1744 -[23] وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ غَرِيبٌ وَفِي أَرْضِ غُرْبَةٍ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ فَكُنْتُ قَدْ تَهَيَّأْتُ لِلْبُكَاءِ عَلَيْهِ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ تُرِيدُ أَنْ تُسْعِدَنِي فَاسْتَقْبَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخُلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ مِنْهُ؟» مَرَّتَيْنِ وَكَفَفْتُ عَنِ الْبُكَاءِ فَلَمْ أبك. رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ جب ابوسلمہ فوت ہوئے تو میں بولی کہ مسافر تھے اور جو اجنبی زمین میں فوت ہوئے تو ان پر ایسا روؤں گی کہ اس کا چرچا ہوجائے ۱؎ میں ان پر رونے کی تیاری کررہی تھی کہ ایک عورت میری امداد کے ارادے سے آئی۲؎ اس کے پاس رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا کیا تم چاہتی ہوکہ شیطان کو اس گھر میں داخل کردو جہاں سے اﷲ نے اسے دو مرتبہ نکالا ۳؎ میں رونے سے باز رہی پھر نہ روئی۴؎(مسلم) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع