دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۳؎ لہذا اس رونے سے تمہاری ہمشیرہ کی روح کو عذاب ہوگا۔خیال رہے کہ حضرت ابن عمر نے رونے اور نوحہ میں فرق نہ کیا،نیز مؤمن و کافر میں فرق نہ کیا۔

۴؎ حضرت عمر حج کے لیئے مکہ مکرمہ گئے،میں واپسی میں آپ کے ہمراہ تھا جب ہم مقام بیداء میں جو ذوالحلیفہ سے متصل ہے پہنچے تو یہ واقعہ ہوا۔

۵؎ تاکہ ہم اور صہیب ساتھ ساتھ مدینہ منورہ چلیں،حضرت عمر کو جناب صہیب سے بہت محبت تھی۔

۶؎ یعنی زخمی کئے گئے جس سے آپ کی شہادت واقع ہوئی،آپ کو اواخر ذی الحجہ میں محراب النبی میں بحالت نماز فجر ابولولو یہودی نےخنجر سے زخمی کیا اسی حال میں آپ گھر لائے گئے،تب یہ واقعہ پیش آیا۔

۷؎ یعنی میں قریب وفات ہوں اور تم مجھ پر رو رہے ہو اور میں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے ڈرتا ہوں کہ اس کی زد میں نہ آجاؤں،یہ حضرت عمر کا انتہائی تقویٰ تھا ورنہ حدیث پاک میں بعد وفات رونے یا نوحہ کا ذکر ہے۔خیال رہے کہ حضرت صہیب کا یہ کہنا نوحہ نہیں کہ نوحہ یہ ہے کہ میت میں ایسے اوصاف بیان کیئے جائیں جو اس میں نہ ہوں اور بے صبری کے الفاظ بولے جائیں۔بھائی ساتھی یہ الفاظ نوحہ کے ہوسکتے ہی نہیں لہذا حضرت صہیب پر یہ اعتراض نہیں کہ آپ نے نوحہ کیوں کیا،دیکھو حضرت فاطمہ زہرہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر اس قسم کے بہت سے الفاظ فرمائے مگر وہ سب درست تھے جیسا کہ ہم پہلےعرض کرچکے۔

۸؎ یعنی حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہی نہیں ہے،بلکہ واقعہ یہ ہے ام المؤمنین کا یہ فرمانا اسی لیئے ہے کہ آپ کو یہ حدیث پہنچی نہیں۔

۹؎ یعنی حضورصلی اللہ علیہ وسلم یہ کیسے فرماتے،یہ فرمان تو قرآنی آیت کے خلاف ہے،مگرحق یہ ہے کہ آیت میں عذاب اخروی کی نفی ہے اور حدیث میں پریشانی دل کا ذکر ہے اور لہذا حدیث قرآن کریم کے خلاف نہیں۔

۱۰؎ حضرت ابن عباس نے اس آیت سے حضرت عائشہ صدیقہ کی تائید کی یعنی آیت سے معلوم ہورہا ہے ہنسانا رولانا رب کا ہے۔آنکھ کے آنسو،دل کا صدمہ بندے کے قبضے میں نہیں تو اس پر عذاب کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ وہ اختیاری گناہ پرہوتا ہے آنسو نہ گناہ ہیں نہ اختیاری ہیں،نیز رب نے بعض صورتوں میں رونے کی اجازت دی ہے تو ہر رونا گناہ کیسے ہوگا۔بہرحال آیت سے مسئلہ عائشہ صدیقہ کی تائیدمقصودہے۔

۱۱؎ یعنی حضرت ابن عمرنے حضرت ابن عباس کی نہ تائید کی نہ تردید مناظرہ بندکردیا۔معلوم ہوتاہے ابن عمر اپنے اجتہاد پرقائم رہے مگر حضرت ابن عبا س کی مخالفت نہ کی۔اس سے معلوم ہوا کہ مجہتد دوسرے مجتہد کی خطا پکڑ سکتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ مجتہد پر دوسرے مجتہد کی ہر دلیل مان لینا بھی ضروری نہیں اور جواب دینا بھی لازمی نہیں،اس سے اجتہاد و تقلید کے بہت مسائل ہوسکتے ہیں۔

1743 -[22] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيهِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ تَعْنِي شَقَّ الْبَابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ وَذَكَرَ بُكَاءَهُنَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَنْهَاهُنَّ فَذَهَبَ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَهُ فَقَالَ: انْهَهُنَّ فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ قَالَ: وَاللَّهِ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَعَمْتُ أَنَّهُ قَالَ: «فَاحْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ» . فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللَّهُ أَنْفَكَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَتْرُكْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ العناء

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن حارثہ جعفر اور ابن رواحہ کی شہادت کی خبرملی تو آپ بیٹھے کہ آپ میں رنج وغم محسوس ہوتا تھا ۱؎ میں دروازے کے جھیرے یعنی دروازے کے شگاف سے دیکھ رہی تھی کہ آپ کے پاس ایک شخص آیا بولا کہ جعفر کی عورتیں اور ان کے بہت رونے کا ذکر کیا آپ نے اسے حکم دیا کہ انہیں منع کرے ۲؎ وہ گیا پھر دوبارہ آیا کہ انہوں نے اس کی بات نہ مانی فرمایا انہیں منع کرو وہ تیسری بار آیا بولا یارسول اﷲ رب کی قسم وہ ہم پر غالب آگئیں مجھے خیال ہے آپ نے فرمایا تو ان کے منہ میں خاک ڈالو۳؎ میں بولی خدا تیری ناک رگڑ دے تو وہ تو کرے گا نہیں جس کا تجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا مگر تو نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو رنج دیئے بغیر نہ چھوڑا ۴؎(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن