دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

فرماتاہے:"وَاعْتَصِمُوۡابِحَبْلِ اللہِ جَمِیۡعًا"۔فتنۂ قبر وہاں کے امتحان کی ناکامی ہے اور آگ کا عذاب دوزخ کا عذاب ہے خواہ قبر میں ہو یا دوزخ میں پہنچ کر۔یہ دعا ء بہت ہی جامع ہے۔

1678 -[33]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْكُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ وَكُفُّوا عَنْ مُسَاوِيهِمْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ علیہ وسلم نے اپنے مُردوں کی خوبیاں بیان کرو اور ان کی برائیوں سے باز رہو ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)

۱؎ یعنی مسلمان کی بعدموت اچھائیاں کبھی کبھی بیان کیاکرو کہ نیکیوں کے ذکر سے رحمت اترتی ہے،ان کی برائیاں بیان کرنے سے باز رہو کیونکہ مردے کی غیبت زندہ کی غیبت سے سخت تر ہے کہ زندہ سے معافی مانگی جاسکتی ہے مردے سے نہیں،اسی لیے علماء فرماتے ہیں کہ اگر غسال مردے پر کوئی نیک علامت دیکھے خوشبو یا چہرے کا نوردیکھے تو لوگوں میں چرچاکرے اور اگر بری علامت دیکھے بدبو یا چہرے کا بگڑجانا تو اس کا کسی سے ذکر نہ کرے کیونکہ ہمیں بھی مرنا ہے نہ معلوم ہمارا کیا حال ہو،بے دین کی برائی ضرور کرے تاکہ لوگ بے دینی سے بچیں،اس کی شرح پہلےگزرچکی۔یزید و حجاج وغیرہ کو آج بھی برا کہاجاتاہے کیونکہ یہ فساق ہیں،ان کا فسق ظاہرکرو تاکہ لوگ ان جیسے کاموں سے بچیں۔

1679 -[34]

وَعَنْ نَافِعٍ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَلَى جَنَازَةِ رَجُلٍ فَقَامَ حِيَال رَأسه ثمَّ جاؤوا بِجَنَازَةِ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالُوا: يَا أَبَا حَمْزَةَ صَلِّ عَلَيْهَا فَقَامَ حِيَالَ وَسَطِ السَّرِيرِ فَقَالَ لَهُ الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ على الْجِنَازَة مَقَامَكَ مِنْهَا؟ وَمِنَ الرَّجُلِ مَقَامَكَ مِنْهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ نَحْوُهُ مَعَ زِيَادَةٍ وَفِيهِ: فَقَامَ عِنْد عجيزة الْمَرْأَة

روایت ہے حضرت نافع ابی غالب سے ۱؎ فرماتےہیں کہ میں نے حضرت انس ابن مالک کے ساتھ ایک مرد کے جنازے پرنماز پڑھی۲؎ تو آپ اس کے سر کے مقابل کھڑے ہوئے پھر لوگ ایک قریشی عورت کاجنازہ لائے بولے اے ابوحمزہ اس پر نماز پڑھیئے تو آپ درمیان تخت کے مقابل کھڑے ہوئے ان سے علاء ابن زیاد نے عرض کیا کہ کیا آپ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنازے پر ایسے ہی کھڑے ہوئے دیکھا جیسے آپ مرد اورعورت کے جنازے پر کھڑے ہوئے فرمایا ہاں ۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)اور ابوداؤد کی روایت میں اس کی مثل ہے کچھ زیادتی کے ساتھ اور اس میں یہ بھی ہے کہ آپ عورت کے سیرین کے مقابل کھڑے ہوئے۴؎

۱؎ آپ تابعین میں سےہیں،نام نافع ہے،کنیت ابوغالب،یہ وہ مشہور نافع نہیں یعنی عبداﷲ ابن عمر کے غلام۔

۲؎ یہ مرد سیدنا عبداﷲ ابن عمر تھے جن کی نماز سیدنا انس نے پڑھائی تھی۔(مرقات)

۳؎ اس حدیث پر امام شافعی کا عمل ہے،ان کے ہاں امام مرد کے سر کے مقابل،ہمارے ہاں مرد ہویاعورت سب کے سینہ کے مقابل کھڑا ہوکیونکہ یہ ایمان کی جگہ ہے۔اس کی نہایت ہی نفیس تحقیق اور مذہب حنفی کی ترجیح ابھی اسی باب میں گزرچکی کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن