دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

پر نماز جنازہ ہے وہ اسی حدیث کے اطلاق سے دلیل پکڑتے ہیں۔ہماری دلیل آئندہ آرہی ہے وہ حدیث اس حدیث کی شرح ہے ورنہ یہ حدیث بظاہر ان کےبھی خلاف ہے کہ اس میں چار ماہ کی قید نہیں۔

۵؎ اس طرح کہ چارتکبیریں کہی جائیں چوتھی تکبیر میں اس کے ماں باپ کے لئے صبرو اجر اورتمام کے لئے بچہ کے شفیع ہونے کی دعا کی جائے۔پہلے دعاگزر چکی ہے بہت جامع ہے جس میں والدین اور تمام مسلمانوں کے لئے دعا ہے۔

1668 -[23]

وَعَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ وَأَهْلُ الْحَدِيثِ كَأَنَّهُمْ يَرَوْنَهُ مُرْسَلًا

روایت ہے حضرت زہری سے وہ سالم سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر اورحضرت عمر کو جنازے سے آگے چلتے دیکھا۲؎ (احمد،ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)ترمذی نے کہاکہ محدثین اسے مرسل سمجھتے ہیں۳؎

۱؎ آپ کے والدسیدناعبیداﷲ ابن عمر ہیں یعنی سالم سیدنا فاروق اعظم کے پوتے ہیں۔

۲؎ بیان جواز کے لئے ورنہ جنازہ کے پیچھے چلنا افضل ہے تاکہ جنازے پرنظر رہے عبرت،نیز بوقت ضرورت مدد کرنے میں آسانی ہوجیساکہ اگلی حدیث سے معلوم ہورہا ہے۔اس جگہ مرقات نے فرمایا کہ جنازے کے ساتھ بلند آواز سے ذکر مکروہ ہے آہستہ ذکر کریں۔فقیرکہتاہے کہ اس زمانہ میں ذکر بالجہر،نعت خوانی وغیرہ بہتر ہے ورنہ لوگ دنیاوی باتیں،ہنسی مذاق، غیبتیں،چغلیاں وغیرہ کرتے جاتےہیں۔اس کی بحث ہماری کتاب"جاءالحق"حصہ اول میں دیکھو۔

۳؎ یعنی سالم حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے راوی ہیں ان کی روایت میں عبداﷲ ابن عمر نہیں،ابن مالک نے فرمایاکہ اس کی اسناد قوی نہیں۔

1669 -[24]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَا تَتْبَعُ لَيْسَ مَعَهَا مَنْ تَقَدَّمَهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو ماجد الرَّاوِي رجل مَجْهُول

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےکہ جنازے کے پیچھے رہا جاتاہے اسے پیچھے نہیں رکھا جاتا اور جو اس کے آگے رہے وہ اس کے ساتھ ہی نہیں ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)ترمذی نے فرمایا ابوماجد راوی مجہول آدمی ہیں ۲؎

۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ جنازے سے پیچھے رہنا بہتر ہے۔گزشتہ حدیث بیان جواز کے لیے تھی،نیز وہ خصوصی عمل تھا اور یہ عمومی حکم ہے لہذا اس حدیث کو ترجیح ہے۔

۲؎ مگر ابوماجد کا مجہول ہونا امام ابوحنیفہ کو کوئی مضر نہیں کیونکہ یہ امام اعظم کے بعد اس اسناد میں شامل ہوئے،امام اعظم کو یہ حدیث صحیح ہوکر ملی تھی،امام ترمذی کو مجہول ہوکر،نیز جنازہ سے پیچھے چلنے کی بہت احادیث ہیں۔چنانچہ ابن ابی شیبہ نے عبدالرحمن ابن ابزی سے روایت کی کہ میں ایک جنازے میں تھا دیکھا کہ حضرت ابوبکر وعمر تو جنازے سے آگے چل رہے تھے اور حضرت علی پیچھے،میں نے حضرت علی سے پوچھاکہ آپ پیچھے کیوں چل رہے ہیں فرمایا کہ وہ دونوں بزرگ بھی جانتے ہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن