دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۳؎ تمام صحابہ نے کہا کہ نماز جنازہ مسجد میں جائز نہیں۔معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کے زمانہ میں کسی مسجدحتی کہ مسجد نبوی میں بھی نماز جنازہ نہ پڑھی جاتی تھی بلکہ وہ حضرات اس کو ناجائز جانتے تھے ورنہ انکارکیوں کرتے۔

۴؎  ان لڑکوں کا نام سہیل اورسہل ہے،ان کی ماں کا نام وعد بنت جھدم،لقب بیضاءہے،ان کے والد کا نام عمرو ابن وہب یا وہب ابن ربیعہ ہے جومشہور بدری صحابی ہیں،ان بچوں کا اور ان کے والد کا انتقال      ۹ھ؁ میں ہوا،یہ بچے اپنی ماں کی نسبت سے مشہور  ہیں۔خیال رہے کہ مسجد پنجگانہ میں نماز جنازہ احناف کے نزدیک مطلقًا مکروہ ہے میت مسجد میں ہو یا نہ ہو اس لیے کہ ابوداؤد،ابن ماجہ میں یہ روایت حضرت ابوہریرہ سےہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو میت پرمسجد میں نماز پڑھے اس کا کوئی ثواب نہیں اور ایک روایت میں ہے"فَلَا شَیْئٌی لَہٗ"یعنی وہ کچھ نہیں،امام شافعی کے ہاں بلاکراہت جائز ہے، اس حدیث کی وجہ سے ان کی دلیل صرف یہی حدیث ہے مگر ان کا یہ استدلال بہت کمزور ہے چند وجہ سے:ایک یہ کہ تمام صحابہ کا حضرت عائشہ صدیقہ کے اس فرمان پر انکارکرنا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ وہ حضرات مسجد میں نماز جنازہ ناجائز جانتے تھے اور ان کے زمانہ میں اس کا رواج بالکل نہ تھا۔دوسرے یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صرف یہی جنازہ مسجد میں پڑھا اس کے سواءکوئی مسجد میں نہ پڑھا اگر مسجد میں جنازہ جائز ہوتا تو آپ سارے جنازے وہیں پڑھا کرتے۔تیسرے یہ کہ یہ جنازہ بھی حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بارش یا اپنے اعتکاف کی مجبوری کی وجہ سے پڑھا،بحالت مجبوری احناف بھی اسے جائز کہتے ہیں۔چوتھے یہ کہ یہاں مسجد سے خارج مسجد مراد ہے،اتنے احتمالات کے ہوتے ہوئے اس حدیث سے استدلال کرنا یقینًا ضعیف ہے۔(لمعات)

1657 -[12] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ وَسَطَهَا

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک عورت پر نماز پڑھی جو اپنے نفاس میں فوت ہوئی تھی تو آپ اس کے درمیان کھڑے ہوئے ۱؎(مسلم،بخاری)

۱؎ درمیان سے مراد کمر یا سینہ ہے،دوسرے معنے زیادہ ظاہرہیں۔خیال رہے کہ احناف کے نزدیک امام میت کے سینہ کے مقابل کھڑا ہو میت مرد ہو یا عورت کیونکہ سینہ میں دل ہے اور دل میں ایمان اس لیے کہ امام احمدنے دونوں کی روایت کی،ابو غالب فرماتے ہیں میں نے حضرت انس کے پیچھے ایک جنازہ پڑھا تو آپ میت کے سینہ کے مقابل کھڑے ہوئے،امام شافعی کے ہاں مرد کے سر کے مقابل کھڑا ہو اورعورت کے سینہ کے مقابل ان کی دلیل یہ ہے مگر یہ استدلال کمزور ہے کیونکہ یہاں وسط فرمایا یعنی درمیان،عجزہ نہ فرمایا یعنی کمر،اعضاء کے لحاظ سے سینہ ہی وسط ہےکیونکہ سینہ کے اوپر ہاتھ اور سر ہے اور اس کے نیچے پیٹ اورپاؤں،نیز ہوسکتا ہے کہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم سینہ کے مقابل کھڑے ہوں کمر کی طرف مائل،راوی نے اسے مقابل کمرسمجھ لیا،یہ بھی ہوسکتاہے کہ اس میت پر ہنڈولہ نہ ہو تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے آڑ بننے کے لیے کمر کے مقابل کھڑے ہوگئے ہوں تاکہ میت کا پردہ رہے،اتنے احتمالات کے ہوتے ہوئے ان کے استدلال یقینًا کمزور ہیں۔(از مرقات ولمعات)

1658 -[13] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ دُفِنَ لَيْلًا فَقَالَ: «مَتَى دُفِنَ هَذَا؟» قَالُوا: الْبَارِحَةَ. قَالَ: «أَفَلَا آذَنْتُمُونِي؟» قَالُوا: دَفَنَّاهُ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلفه فصلى عَلَيْهِ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پرگزرے جو رات میں دفن کیا گیا تھا فرمایا یہ کب دفن کیا گیا انہوں نے عرض کیا آج رات فرمایا تم نے مجھے اطلاع کیوں نہیں دی انہوں نے عرض کیا ہم نے اسے رات کے اندھیرے میں دفن کیا یہ ناپسند کیا کہ آپ کو جگائیں تو آپ کھڑے ہوئے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں آپ نے اس پر نماز پڑھی ۱؎(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن