دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

باب غسل المیت وتکفینہ

میت کے غسل اورکفن کا باب ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ تمام امت کا اس پر اتفاق ہے کہ مؤمن میت کا غسل فرض کفایہ ہے۔حق یہ ہے کہ یہ غسل نجاست نہیں بلکہ غسل جنابت کی طرح حدث سےغسل ہے یعنی مؤمن کی نیند وضو توڑتی ہے اور اس کی موت غسل کیونکہ حضرت ابوہریرہ کی ایک روایت یوں ہے کہ مؤمن کی زندگی اور موت میں نجس نہیں ہوتا۔(اشعہ)ہاں کافر اور جانور کی موت اسے نجس کردیتی ہے مگر شہید کی موت اس میں حدث بھی پیدا نہیں کرتی،نبی کی نیند وضو نہیں توڑتی اورشہید کی موت غسل نہیں توڑتی۔کفن تین قسم کے ہیں:کفن سنت مرد کے لیے تین کپڑے،عورت کے لیے پانچ۔کفن کفایت مرد کے لیے دو کپڑے،عورت کے تین۔کفن ضرورت مَرد عورت دونوں کے لیے ایک ایک کپڑا۔

1634 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُغَسِّلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ: اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذناه فَألْقى إِلَيْنَا حقوه وَقَالَ: «أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ» وَفِي رِوَايَةٍ: " اغْسِلْنَهَا وِتْرًا: ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا وَابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا ". وَقَالَتْ فَضَفَّرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ فألقيناها خلفهَا

روایت ہے حضرت ام عطیہ سے ۱؎ فرماتی ہیں ہم پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جب کہ ہم آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہے تھے۲؎ تو فرمایا کہ انہیں تین بار یا پانچ بار اور اگر مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ بار پانی اور بیری سے غسل دو۳؎ آخر میں کافور(یا فرمایا کچھ کافور)ڈال دو۴؎ جب فارغ ہوجاؤ تو مجھے اطلاع دو جب ہم فارغ ہوگئیں تو ہم نے آپ کو اطلاع دی آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند شریف پھینکا اور فرمایا کہ اسے ان کے کفن کے نیچے رکھ دو ۵؎ اور ایک روایت میں ہے کہ انہیں طاق تین یا پانچ یا سات بارغسل دو اور داہنی طرف اور اعضائے وضو سے ابتداءکرو ۶؎ فرماتی ہیں کہ ہم نے ان کے بالوں کے تین حصے کئے جنہیں ان کے پیچھے ڈالا ۷؎(مسلم،بخاری)

۱؎ آپ کانام نسیبہ بنت کعب ہے،انصاریہ ہیں،اکثرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوؤں میں شریک رہیں،زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھی۔

۲؎ یہ صاحبزادی حضرت زینب بنت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم زوجہ ابوالعاص ابن ربیع ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام اولاد میں بڑی تھیں،     ۸ھ؁ میں وفات پائی،بعض نے فرمایا کہ امّ کلثوم زوجہ حضرت عثمان تھیں جن کی وفات     ۹ھ؁ میں ہوئی مگر قول اول قوی ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن