دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۱۸؎ ظاہر یہ ہے کہ فعل سے مراد روح ہے،روح اگرچہ نورانی ہے مگر بدعقیدگیوں اور بدعملیوں کی وجہ سے اسے خبیث کہا گیا جیسے پانی کی طبیعت ٹھنڈی ہے مگر آگ پر رکھے جانے سے آگ کا سا کام کرتا ہے۔روح اگرچہ سارے جسم میں پھیلی ہوتی ہے مگر اس فرمان کو سن کر اعضاء کی طرف سمٹتی ہے جسے چھپتے پھرنے سےتعبیر فرمایا گیا،اس تشبیہ میں بتایا گیا کہ کافر کی جان بڑی مصیبت سے نکلتی ہے اگرچہ وہ ہاٹ فیل ہی سے مرےحتی کہ اس کے ساتھ رگیں تک کھینچتی آتی ہیں جیسے گرم سیخ کے ساتھ بھیگی اون لپٹ جاتی ہے۔

۱۹؎ اگرچہ فرشتے جانتے ہیں کہ اس کے لیے آسمان نہ کھلے گا،لیکن اسے رسوا کرنے سارے فرشتوں میں اس کا حال بد دکھانے اور خود اس پر اس کی مردودیت ظاہرکرنے اور آسمان سے زمین پرپٹخنے کے لیے لے جاتےہیں۔

۲۰؎ اس حدیث سے معلوم ہورہا ہے کہ آسمان اور زمین کے درمیان بے شمار فرشتے ہیں جن کی مختلف جماعتیں ہیں اور مختلف کام،جن پر یہ روح گزرتی ہے اور علامتیں سنتی ہیں یا تو لے جانے والے فرشتے انہیں نام بتاتے ہیں یا وہ خود ہی سوال کرکے خود ہی جواب دیتے ہیں کیونکہ وہ ہر ایک کے ناموں اور کاموں سے خبردار ہیں۔

۲۱؎ اس تعلیق سے معلوم ہورہا ہے کہ کفار کا جنت میں جانا ناممکن بالذات ہے کیونکہ اگر اونٹ بڑا ہے اورسوئی کا ناکہ چھوٹا تو اونٹ کاناکے میں سمانا بالذات محال ہے کہ یہ اجتماع ضدین کی فرد ہے۔بعض لوگوں نے یہ نکتہ سمجھا نہیں تو کہہ دیا کہ رب اونٹ کو چھوٹا کردینے یا ناکہ کو بڑا کردینے پرقادرہے،لہذاکفار کا جنت میں جانا ناممکن ہے۔خیال رہے کہ فاسق مؤمنوں کے لیے جو وعیدیں آئی ہیں ان سب کے خلاف ہوسکتا ہے مگر کفار کی اس وعید کے خلاف کبھی نہیں ہوسکتاکیونکہ رب نے ان ساری وعیدوں کو اپنے ارادے پرموقوف رکھا ہے،کہ فرمایا:"اِنَّ اللہَ لَا یَغْفِرُ اَنۡ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ"۔لہذا یہ حدیث مسئلہ خلف وعید کے خلاف نہیں۔اس کی پوری تحقیق ہماری کتاب"تفسیرنعیمی"میں جلد اول دیکھو۔

۲۲؎ سجّین وہ دفتر ہے جس میں کفار کے نام درج ہیں اور ان کے مرنے کے بعد عمر بھر کے نامۂ اعمال بھی اس میں درج کردیئے جاتے ہیں،یہ ساتویں زمین کے نیچے ہے جیسے علیین ساتویں آسمان سے اوپر۔یہ سجن سے مشتق ہے،بمعنی قید خانہ کیونکہ اس میں قیدیوں کے نام و کام درج ہوتے ہیں،اس آیت میں کفار کی زندگی کے حالات مذکور ہیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ان کے بعدموت کے اس حال پربھی منطبق فرمایا یعنی کفار اوپر سے گرے اور شیاطین نے انکی تکا بوٹی کرلی۔

۲۳؎ اس کی شرح باب عذاب قبر میں گزر گئی وہاں عرض کیا گیا تھا کہ کافر مرکر اپنا دین بھی بھول جاتاہے وہ یہ نہیں کہتا کہ میں عیسائی یا یہودی یا کافر تھا،نیز ابوجہل وغیرہ نے عمربھرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا مگر مرتے ہی نہ پہچان سکے،لیکن قیامت تک کے مسلمان جنہوں نےکبھی حضور علیہ السلام کی زیارت نہ کی وہ فورًا پہچان لیں گے کیونکہ وہاں کی پہچان تعلق ایمان سے ہے نہ کہ جسمانی سے۔

۲۴؎ اس جواب میں جھوٹا ہے کہ میں نہیں جانتا تھا یہ دنیا میں رب کو جانتا تھا،نبی کوپہچانتا تھا تب ہی تو رب کا شریک ٹھہراتا تھا اور نبی کا انکار کرتا تھا یا یہ مطلب ہے کہ وہ کہتاہے میں یہ باتیں جاننے کے قابل نہ تھا جھوٹا ہے یہ عاقل بالغ تھا۔

۲۵؎ یہ تنگیٔ قبر جو خدا کا عذاب ہے صرف کافر کے لیے ہے،بعض گنہگارمسلمانوں بلکہ نیک کاروں کوبھی تنگیٔ قبر ہوتی ہے مگر وہ خدا کی رحمت ہے جیسے ماں پیار سے بچے کو گود میں دباتی ہے جس سے بچہ گھبراتاہے۔یہ پوری بحث عذاب قبر میں گزر چکی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن