الفصل الثانی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

1619 -[4]

وَعَن أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أبي سَلمَة قد شَقَّ بَصَرَهُ فَأَغْمَضَهُ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ» فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ: «لَا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ إِلَّا بِخَير فَإِن الْمَلَائِكَة يُؤمنُونَ على ماتقولون» ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ وَأَفْسِحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ابو سلمہ پر تشریف لائے ان کی آنکھیں کھلی رہ گئیں تھیں،انہیں بند کردیا،پھر فرمایا کہ روح جب قبض کرلی جاتی ہے تو نظر اس کے پیچھے جاتی ہے ۱؎ ان کے گھر کے لوگوں نے آہ وبکاکی تو حضور نے فرمایا اپنے متعلق خیر ہی کی دعا کرنا کیونکہ فرشتے تمہارے کہے پر آمین کہتے ہیں۲؎ پھر فرمایاالٰہی  ابوسلمہ کو بخش دے اور ہدایت والوں میں ان کا درجہ بلندکر ان کے پسماندگان میں ان کا تو خلیفہ ہو اور اے رب العلمین ہماری اور ان کی مغفرت فرما اور ان کی قبر میں روشنی اور وسعت دے۳؎(مسلم)

۱؎ یعنی روح کے ساتھ نور نگاہ بھی نکل جاتی ہے اس لیے کبھی مرنے والے کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں،آنکھیں کھلی رہنے سے فائدہ کچھ ہوتا نہیں البتہ شکل ڈراؤنی ہوجاتی ہے اس لیے آنکھیں فورًا بند کردو بلکہ اگر منہ کھلا رہ گیا ہوتو اسے بھی بند کردیا جائے اور جبڑے باندھ دیئے جائیں۔

۲؎ اس سےمعلوم ہوا کہ میت پر بلند آواز سے رونا اور اچھی باتیں منہ سے نکالنا برا نہیں،ہاں پیٹنا اور بکواس کرنا برا ہے بلکہ کبھی کفر جیسے ہائے پہاڑ گر گیا ہائے کمر ٹوٹ گئی،ہائے موت نے یا اﷲ نے ظلم کردیا اَلْعَیَاذُبِاﷲ،یا اﷲ ہمیں بھی موت دے دے وغیرہ۔

۳؎  سبحان اﷲ! کیا پاکیزہ اور جامع دعا ہے،میت کے پسماندگان اپنے اور سارے مسلمانوں کے لیے ہرطرح کی دعا مانگ لی گئی۔

1620 -[5] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ سجي بِبرد حبرَة

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کو حبری چادر اوڑھائی گئی ۱؎(مسلم،بخاری)

۱؎ یعنی اس چادر میں کفن دیا گیا،حبرہ یمن کا ایک شہر ہے جہاں کی چادریں مخطط اوربہترین ہوتی ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ میت کو حتی الامکان بہتر کفن دیا جائے،بلکہ زندگی میں جو کپڑا اسے پسندتھا اسی میں کفن دینا بہتر،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو برد یمانی نہایت پسند تھی۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

1621 -[6]

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ آخِرُ كَلَامِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت معاذ ابن جبل سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کا آخری کلام"لا الہ الا اﷲ"ہوگا وہ جنت میں جائے گا ۱؎(ابوداؤد)

۱؎ یعنی اگرچہ عمربھرکلمہ پڑھتا رہا،لیکن مرتے وقت کلمہ ضرور پڑھناچاہیے کہ اس کی برکت سے بخشش ہوگی،مرنے والے کو کلمہ پڑھانا اسی حدیث پرعمل ہے،روایت میں تو یہ بھی آیا ہے کہ کلمہ پڑھ کر سوؤ،یہ حدیث کتاب الایمان کی اس حدیث کی شرح ہے کہ جس نے"لا الہ الا اﷲ"کہہ لیا جنتی ہوگیا،اسی معنی پر حدیث میں کسی تاویل کی ضرورت نہیں،بعض روایات

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن