دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

1585 -[63]

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ الرَّبَّ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى يَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أُخْرِجُ أَحَدًا مِنَ الدُّنْيَا أُرِيد أَغْفِرَ لَهُ حَتَّى أَسْتَوْفِيَ كُلَّ خَطِيئَةٍ فِي عُنُقِهِ بِسَقَمٍ فِي بَدَنِهِ وَإِقْتَارٍ فِي رِزْقِهِ ". رَوَاهُ رزين

روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رب تعالٰی فرماتا ہے مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جسے بخشنا چاہوں گا تو اسے دنیا سے نہ نکالوں گا حتی کہ اس کی گردن سے سارے گناہ جسمانی بیماری اور رزق میں تنگی کے ذریعہ نکال دوں گا ۱؎(رزین)

۱؎ یعنی اس کے جو گناہ ذمہ میں باقی رہ گئے ہیں جن سے اس نے توبہ نہیں کی نہ کوئی اورکفارہ ادا کیا وہ اس ذریعہ معاف کروں گا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کبھی فقیری امیری سے بہتر ہوتی ہے،حدیث پاک میں ہے کہ فقیر امیروں سے پانچ سو برس پہلے جنت میں جائیں گے مگر یہ جب ہے کہ مؤمن بیماری اورفقر پر صبرکرے اور اپنے کو گناہوں سے بچائے رکھے۔

1586 -[64]

وَعَن شَقِيق قَالَ: مرض عبد الله بن مَسْعُود فَعُدْنَاهُ فَجَعَلَ يَبْكِي فَعُوتِبَ فَقَالَ: إِنِّي لَا أَبْكِي لِأَجْلِ الْمَرَضِ لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمَرَضُ كَفَّارَةٌ» وَإِنَّمَا أبْكِي أَنه أَصَابَنِي عَلَى حَالِ فَتْرَةٍ وَلَمْ يُصِبْنِي فِي حَال اجْتِهَاد لِأَنَّهُ يكْتب للْعَبد من الْجَرّ إِذَا مَرِضَ مَا كَانَ يُكْتَبُ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَمْرَضَ فَمَنَعَهُ مِنْهُ الْمَرَضُ. رَوَاهُ رَزِينٌ

روایت ہے حضرت شقیق سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداﷲ ابن مسعود بیمار ہوئے ہم نے بیمار پرسی کی تو وہ رونے لگے کسی نے انہیں ملامت کی ۲؎ تو بولے کہ میں بیماری سے تو نہیں روتاکیونکہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بیماری کفارہ ہے۳؎ میں تو اس پر روتا ہوں کہ مجھے بڑھاپے کے ضعف میں بیماری آئی قوت کے زمانہ میں نہ آئی کیونکہ بندہ جب بیمار پڑتا ہے تو اس کے اعمال وہ لکھے جاتے ہیں جو وہ بیماری سے پہلے کرتا تھا جس سے بیماری نے اسے روک دیا۴؎(رزین)

۱؎ آپ مشہور تابعی ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پالیا مگر دیدار نہ کرسکے،حضرت ابن مسعود کے خاص ساتھیوں میں سے ہیں۔

۲؎ ملامت کرنے والاسمجھا کہ آپ بیماری سے تنگ آکر رو رہے ہیں یہ بڑوں کی شان کے خلاف ہے۔

۳؎ صغیرہ گناہوں کا،میں تو اسے مبارک جان کر اس کی آمد پرخوش ہوتا ہوں۔

۴؎ چونکہ میں بڑھاپے کی وجہ سے تندرستی میں زیادہ نفلی عبادتیں نہیں کرسکتا اس لیے اب بیماری میں بھی کم نوافل کا ہی ثواب ملے گا۔خیال رہے کہ حضرت ابن مسعود کی عمر ستر سال سے زیادہ ہوئی،   ۳۲ھ؁ میں وفات ہے۔

1587 -[65]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَعُودُ مَرِيضًا إِلَّا بَعْدَ ثَلَاثٍ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

روایت ہے حضر ت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار کی عیادت نہ کرتے مگر تین دن کے بعد ۱؎(ابن ماجہ) بیہقی نے فی شعب الایمان۔

۱؎ کیونکہ تین دن سے پہلے طبیعت خود مرض کو دفع کرتی ہے اسی لیے عام بیماریوں میں پہلے دن ہی علاج نہیں کرتے تین دن بعد شروع کرتے ہیں۔لمعات میں ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے،مرقات میں ہے کہ حدیث بہت ضعیف ہے کیونکہ یہ صرف مسلمہ ابن علی سے مروی ہے اور وہ محدثین کے نزدیک متروک ہیں،ابوحاتم نے فرمایا کہ یہ روایت باطل ہے۔حق یہ ہے کہ بیمار پرسی پہلے دن ہی کرنی چاہیے کیونکہ حدیث صحیح میں ہے"عُوْدُ االْمَرِیْضَ"اس میں مطلقًا عیادت کا ذکر ہے،امام سیوطی نے جامع صغیر میں فرمایا کہ حضرت انس کی یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے مگر دیگر روایات سے اسے قوت پہنچ گئی ہے،لہذا اس کے معنی یا تو یہ ہیں کہ آپ کبھی تیسرے دن بیمار پرسی کرتے تھے اس پہلے لوگوں سے اس بیمار کے حالات پوچھے رہتے تھے یا یہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن