30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲؎ صفراوی بخار کے لیے یہ عمل اکسیر ہے جس پرکبھی حکیم عمل کرتے ہیں مگر یہ عمل تیزگرمی میں صفراوی بخار میں طبیب کی رائے سے کیا جائے۔مرقات نے فرمایا کہ ایک شخص نے ترجمہ حدیث دیکھ کر اپنے پر اسے آزمایا نمونیہ ہوگیا بمشکل بچا تو وہ حدیث کا ہی منکر ہوگیا حالانکہ اس کی اپنی جہالت تھی۔
|
1583 -[61] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ذُكِرَتِ الْحُمَّى عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّهَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَسُبَّهَا فَإِنَّهَا تَنْفِي الذُّنُوبَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ».رَوَاهُ ابْن مَاجَه |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بخار کا ذکر ہوا تو اسے ایک شخص نے گالی دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے برا نہ کہو یہ تو گناہوں کو ایسے دورکرتاہے جیسےبھٹی لوہے کے میل کو ۱؎(ابن ماجہ) |
۱؎ اس کی شرح گزر چکی کہ دوسری بیماریاں مخصوص اعضاء کے گناہ دورکرتی ہیں مگر بخار سا رےجسم کے گناہ کیونکہ یہ رگ میں چڑھتا ہے۔اس سےمعلوم ہوا کہ رب کی بھیجی بیماروں کو برا کہنا سخت جرم ہے۔
|
1584 -[62] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ مَرِيضًا فَقَالَ: " أَبْشِرْ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: هِيَ نَارِي أُسَلِّطُهَا عَلَى عَبْدِي الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا لِتَكَوُنَ حَظَّهُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهْ والْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَان |
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت کی تو فرمایا تجھے بشارت ہو کہ اﷲ تعالٰی فرماتا ہے بخار میری آگ ہے ۱؎ اسی لئے میں اپنے مؤمن بندے پر دنیامیں اسی لئے مسلط کرتا ہوں کہ قیامت کےدن اس کی آگ کاحصہ(بدلہ)ہوجائے ۲؎(احمد،ابن ماجہ، بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ رحمت ومہربانی کی آگ،اسی لیے اس آگ کو اپنی طرف منسوب فرمایا اور اس کے لیے مؤمن کو خاص کیا،جو آگ گناہ جلادے وہ رحمت ہی ہے،عشق و محبت کی،خوف خدا کی آگ بھی آگ ہے جو ماسواے اﷲ کو پھونک دیتی ہے۔
۲؎ چنانچہ ابن ابی دنیا،ابن جریر،ابن منذر،ابن بی حاتم اوربیہقی نے شعب الایمان میں حضرت مجاہد سے آیت کریمہ "وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا"کی تفسیر یوں ہی نقل کی کہ بخار مؤمن کے لیے جہنم کی آگ کا حصہ ہے،امام حسن سے مرفوعًا نقل ہے کہ ہر آدمی کے نصیب میں آگ کا حصہ ہے مگر مؤمن کی آگ بخار ہے جوکھال جلا دیتا ہے اور دل محفوظ رکھتا ہے۔مؤمن سے مراد مؤمن کامل ہے،ورنہ بعض بخار والے مسلمان بھی کچھ روز کے لیے جہنم میں جائیں گے۔
|
1585 -[63] وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ الرَّبَّ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى يَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أُخْرِجُ أَحَدًا مِنَ الدُّنْيَا أُرِيد أَغْفِرَ لَهُ حَتَّى أَسْتَوْفِيَ كُلَّ خَطِيئَةٍ فِي عُنُقِهِ بِسَقَمٍ فِي بَدَنِهِ وَإِقْتَارٍ فِي رِزْقِهِ ". رَوَاهُ رزين |
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رب تعالٰی فرماتا ہے مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جسے بخشنا چاہوں گا تو اسے دنیا سے نہ نکالوں گا حتی کہ اس کی گردن سے سارے گناہ جسمانی بیماری اور رزق میں تنگی کے ذریعہ نکال دوں گا ۱؎(رزین) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع