دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۱؎ کلمات اﷲ سے مراد سارے اسماء الہیہ ہیں،چونکہ وہ ہرنقص اورخرابی سے پاک ہیں اس لیے انہیں تامّات کہا گیا جیسے اﷲ کی پناہ لینا ضروری ہے ایسے ہی اس کے ناموں کی پناہ بھی ضروری ہے۔صوفیاء کی اصطلاح میں عیسیٰ علیہ السلام کلمۃ اﷲ ہیں،موسیٰ علیہ السلام کلیم اﷲ ہیں اورحضورمحمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کلمات اﷲ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ رب ہی کی پنا ہ ہے،صحابہ کر ام تو بیماریوں میں آپ کے بال اورلباس سے شفاء حاصل کرتے تھے۔

۲؎ معلوم ہوا کہ جن اور نظر بد سے بھی انسان بیمار ہوجاتا ہے،جن کا اثر قرآن حکیم سے ثابت ہے۔

۳؎ اس میں اشارہ ہے کہ جیسے حضرت اسمعیل واسحا ق ذریت ابراہیمی کی معدن اور کان ہیں یوں یہی حضرت حسن و حسین نسل مصطفی کی اصل ہیں۔(مرقات)

1536 -[14]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُصِبْ مِنْهُ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اللہ جس کا بھلا چاہتا ہے اس کو مصیبت دیتا ہے ۱؎(بخاری)

۱؎ تاکہ وہ مصیبت زدہ بندہ اس پر صبرکرے اور اس کے درجے بڑھیں،انسان صبر سے وہاں پہنچتا ہے جہاں دیگر عبادات سے نہیں پہنچ سکتا۔خیال رہے کہ یُصِب ص کی کسرہ سےبھی ہوسکتا ہے اور فتح سے بھی،یعنی اس کی جان ومال اور اولاد میں سے کچھ لے لیتا ہے یا لے جاتا ہے۔

1537 -[15] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن أبي هُرَيْرَة وَأبي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا يُصِيبُ الْمُسْلِمَ مِنْ نَصَبٍ وَلَا وَصَبٍ وَلَا هَمٍّ وَلَا حُزْنٍ وَلَا أَذًى وَلَا غَمٍّ حَتَّى الشَّوْكَةُ يُشَاكُهَا إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بهَا من خطاياه»

روایت ہے انہی سے اورحضرت ابوسعید سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ مسلمان کو تکلیف بیماری غم و رنج ایذائےغم حتی کہ کانٹا جو اسے لگے نہیں پہنچتا مگر اﷲ اس کی برکت سے خطائیں مٹا دیتا ہے ۱؎(مسلم،بخاری)

۱؎ اذی اورغم ہم معنی ہیں،کبھی ان دونوں میں یہ فرق کیاجاتاہے کہ اذی وہ ہے جوکسی کی طرف سے انسان کو پہنچے اورغم میں یہ قید نہیں،نیز حزن معمولی غم کو بھی کہتے ہیں اورغم سخت کو یعنی وہ غم جو انسان کو قریبًا بے ہوش کردے،بعض نے فرمایا کہ آنے والے خطرے پر تکلیف کا نام ھمہے اورگزشتہ پرغم و حزن۔خلاصۂ حدیث یہ ہے کہ صابرمسلمان کی تھوڑی تکلیف بھی اس کے گناہوں کا کفارہ ہے۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ اگرکسی کو عبادتوں میں لذت نہ آئے،اس پر اسےغم ہو یہ بھی گناہوں کی معافی کا باعث ہے،عبادات کی لذت پانے والا لذت کے لیے بھی عبادت کرتا ہے مگر اس سے محروم خالص اﷲ کیلئے۔

1538 -[16] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُهُ بِيَدِي فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ» . قَالَ: فَقُلْتُ: ذَلِكَ لِأَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ؟ فَقَالَ: «أَجَلْ» . ثُمَّ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاهُ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ سَيِّئَاتِهِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا»

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ آپ کو بخارتھا میں نے اپنے ہاتھ سے جسم اطہر چھوا توعرض کیا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم حضورکو بخار بہت ہی سخت آتا ہے ۱؎ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں مجھ کو تمہارے دو شخصوں کے برابر بخار ہواکرتا ہےفرماتے ہیں میں نے عرض کیا یہ اس لیے ہوگا کہ حضورکو ثواب بھی دوگنا ہے ۲؎ فرمایا ہاں پھر فرمایا کوئی مسلمان ایسانہیں جسےکوئی تکلیف بیماری وغیرہ پہنچے مگر اﷲ تعالٰی اس کے گناہ یوں جھاڑ دیتا ہےجیسے درخت اپنے پتوں کو ۳؎(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن