دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

دنیا میں آجاتا تو تمام دنیا کھاتی رہتی وہ ویسا ہی رہتا۔دیکھو چاندسورج کا نور،سمندر کاپانی،ہوا لاکھوں سال سے استعمال میں آرہے ہیں کچھ کمی نہیں آئی۔اس حدیث سے دو مسئلےمعلوم ہوئے:ایک یہ کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم جنت اور وہاں کے پھلوں وغیرہ کے مالک ہیں کہ خوشہ توڑنے سے رب نے منع نہ کیا خود نہ توڑا،کیوں نہ ہو کہ رب تعالٰی فرماتا ہے:"اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ"اسی لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو کوثر کا پانی بارہا پلایا۔دوسرے یہ کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو رب تعالٰی نے وہ طاقت دی ہے کہ مدینہ میں کھڑے ہوکر جنت میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور وہاں تصرف کرسکتے ہیں،جن کا ہاتھ مدینہ سے جنت میں پہنچ سکتا ہے کیا ان کا ہاتھ ہم جیسے گنہگاروں کی دستگیری کے واسطے نہیں پہنچ سکتا اور اگر یہ کہو کہ جنت قریب آگئی تھی تو جنت اور وہاں کی نعمتیں ہر جگہ حاضرہوئیں۔بہرحال اس حدیث سےیاحضورصلی اللہ علیہ وسلم کوحاضرماننا پڑے گا یا جنت کو۔

۷؎  یعنی ہم نے یہیں سے دوزخ کو بھی ملاحظہ فرمایااور وہاں کے عذابوں اور عذاب پانے والے بندوں کوبھی۔اس سےمعلوم ہوا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ آیندہ واقعات کو دیکھ لیتی ہےکیونکہ دوزخیوں کا دوزخ میں جانا قیامت کے بعدہوگا جسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم آج ہی دیکھ رہے ہیں،جیسے ہم خواب وخیال میں آیندہ واقعات کو دیکھ لیتے ہیں۔خیال رہے کہ پہلے دوزخ میں عورتیں زیادہ ہوں گی اور جنت میں مرد زیادہ مگر بعدمیں عورتیں زیادہ ہوجائیں گی،اس طرح کہ دوزخی عورتیں معافی سے یا سزا بھگت کر جنت میں پہنچ جائیں گی اگرچہ مرد معافی پاکر آئیں گے مگر ان کی تعداد عورتوں سے تھوڑی ہوگی،لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں جس میں فرمایا گیا کہ جنت میں ادنےٰ جنتی کے نکاح میں دنیا کی عورتیں ہوں گی۔(طبرانی)کیونکہ یہاں ابتداء کا ذکرہے اور اس حدیث میں انتہا کا۔(ازمرقاۃ)

۸؎ یعنی عورت کی فطرت میں یہ بات ہے کہ کسی کا احسان یادنہیں رکھتی برائی یاد رکھتی ہے،یہ اسلام کے خلاف ہے۔شکریہ کا حکم قرآن شریف میں دیا گیا ہے جو بندوں کا شکر نہیں کرسکتا وہ خدا کا شکر بھی نہیں کرسکتا۔

1483 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ نَحْوُ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَالَتْ: ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدِ انْجَلَتِ الشَّمْسُ فَخَطَبَ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَادْعُوا اللَّهَ وَكَبِّرُوا وَصَلُّوا وَتَصَدَّقُوا» ثُمَّ قَالَ: «يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَاللَّهِ مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ أَنْ يَزْنِيَ عَبْدُهُ أَوْ تَزْنِيَ أَمَتُهُ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَاللَّهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا»

روایت ہےحضرت عائشہ سےحضرت ابن عباس کی مثل ام المؤمنین نے فرمایا کہ پھرسجدہ کیا تو دراز کیا پھر فارغ ہوئے جب کہ آفتاب کھل چکا تھا پھر لوگوں پر خطبہ پڑھا اﷲ کی حمدوثناکی پھرفرمایا کہ سورج اورچاند اﷲ کی نشانیوں میں سے ہیں کسی کی موت و زندگی کی وجہ سے نہیں گہنتے جب تم یہ دیکھو تو اﷲ سے دعا کروتکبیریں کرو نماز پڑھو،خیرات کرو ۱؎ پھر فرمایا اے محمدمصطفی کی امت رب کی قسم  اللہ سے زیادہ کوئی اس پر غیرت مند نہیں کہ اس کا غلام یا لونڈی زناکرے  اے محمدمصطفی کی امت!رب کی قسم اگر تم وہ جانتے جومیں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۲؎  (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن