دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

باب فی الاضحیۃ

قربانی کاباب ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎  اضحیہ ضحوٌ سے بنا،بمعنی دن چڑھنا اسی لیے نمازچاشت کو ضحیٰ کہاجاتاہے،چونکہ قربانی بقرعید کے دن شہروں میں قریبًا دوپہر ہی کو ہوتی ہے اس لیے اسے اضحیہ کہتے ہیں۔اس کی جمع اضاحی بھی ہے اور ضحایابھی۔قربانی صرف بقرعید کے دنوں میں بہ نیتِ عبادت جانور ذبح کرنے کا نام ہے حج کے ذبیحے خواہ ہدی ہویا قران و تمتع کاخون یا حج کے جرموں کاکفارہ ان میں سے کوئی قربانی نہیں کیونکہ حاجی مسافر ہوتے ہیں اورمسافر پرقربانی نہیں اسی لیے ان ذبیحوں کے نام ہی علیحدہ ہیں:دم قران،دم تمتع،دم جنایت،ہدی وغیرہ،شریعت میں انہیں اضحیہ کہیں نہیں کہا گیا،نیز وہ تمام جانور صرف حرم شریف میں ہی ذبح ہوسکتے ہیں،اور قربانی ہر جگہ حنفیوں کے نزدیک ہر مسلمان آزاد،مالدار مقیم پر قربانی واجب ہے،بعض اماموں کے ہاں سنت مؤکدہ ہے،امام صاحب کے ہاں غنی پر واجب ہے،فقیر پر سنت،مگر مذہب حنفی نہایت قوی ہے کیونکہ رب تعالٰی نے فرمایا:"فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ"یعنی آپ نماز پڑھیں اورقربانی کریں۔اَنْحَرْ صیغۂ امر ہے جو وجوب کے لیے آتاہے،نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں ہمیشہ قربانی کی،نیز قربانی نہ کرنے والوں پرسخت ناراضی کا اظہار فرمایا۔لہذا حق یہ ہے کہ قربانی واجب ہے،اس زمانہ کے بعض بے دین ہندونواز مسلمان ہزارحیلہ بہانوں سے پاکستان میں قربانی روکنا چاہتے ہیں کبھی کہتے ہیں قربانی صرف مکہ میں ہے،حالانکہ رب نے فرمایا:"فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْنماز مکہ سے خاص نہیں تو قربانی مکہ معظمہ سے خاص کیوں ہوگی،کبھی کہتے ہیں کہ اس میں قوم کا پیسہ بہت برباد ہوتا ہےیہ رقم کالجوں،اسکولوں پرخرچ کی جائے،یعنی سینما،شادی بیاہ کی حرام رسوم،پان سگریٹ کےشوق قوم کو برباد نہیں کرتے قربانی کرتی ہے۔بہت ممکن ہے کہ یہ بے دین آئندہ اسی بہانہ سے حج بھی بند کرنے لگیں گے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی حکومت گائے کی قربانی بندکرچکی ہے۔اب اس کا منشاء یہ ہے کہ اصل قربانی جو شعار اسلامی ہے ختم کردیا جائے،پھرنمازواذان بند کرنے کی باری آئے گی مگر اپنی بدنامی کے خوف سے اس نے یہ مسئلہ اپنے زرخرید پٹھوؤں کے ذریعہ پاکستان میں اٹھوایا تاکہ اگر یہاں بند ہوجائے تو وہاں آسانی سے بند ہوسکے مگر ان شاءاﷲ تعالٰی دین مصطفوی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔دیکھو مروان کی کوشش سے خطبہ عید نماز سے پہلے نہ ہوسکا۔

1453 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن أنس قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّى وَكبر قَالَ: رَأَيْته وضاعا قَدَمَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا وَيَقُولُ: «بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أكبر»

روایت ہےحضرت انس سے فرماتےہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوچتکبرے سینگ والے بکروں کی قربانی کی ۱؎کہ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا بسم اﷲ و تکبیرکہی فرمایا کہ میں نے آپ کو ان بکروں کی کروٹوں پر اپنا قدم رکھے دیکھا۲؎ آپ فرماتے تھے بسم اﷲ واﷲ اکبر۔(مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن