دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

841 -[20]

وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ:(مَا كَانَ يَقْرَأُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا: (ق وَالْقُرْآن الْمجِيد)و(اقْتَرَبت السَّاعَة)رَوَاهُ مُسلم

 روایت ہے حضرت عبید اﷲ سے کہ حضرت عمر بن خطاب نے حضرت ابو واقد لیثی سے پوچھا ۱؎ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقر عیداور عید میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے ۲؎ انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں میں"قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیۡدِ"اور"اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ" پڑھتے تھے۔(مسلم)

۱؎ یہ عبید اﷲ تابعی ہیں،آپ کا نام عبید اﷲ ابن عتبہ ابن مسعود ہزلی ہے،حضرت عبداﷲ ابن مسعود کے بھتیجے ہیں،اور ابو واقد کا نام ابن حارث۔

۲؎ حضرت عمر کا یہ سوال حاضرین کو مسئلہ سمجھانے کے لیے تھا ورنہ آپ حضور کے حالات طیبہ سے بہت زیادہ واقف تھے،حاضرین کے ذہن میں بٹھانے کے لیے آپ نے یہ سوال کیا۔

842 -[21]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: (قُلْ يَا أَيهَا الْكَافِرُونَ)و (قل هُوَ الله أحد)رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ" اور "قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ" پڑھیں ۱؎(مسلم)

۱؎ یعنی فجر کی سنتوں میں رکعت اول میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ" اور رکعت دوم میں "قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ"پڑھتے تھے کیونکہ سرکار ایک آدھ آیت اونچی بھی پڑھ دیتے تھے اس لیے صحابہ کرام کو یہ پتہ لگ جاتا تھا اور اگر فجر کے فرض مراد ہوں تو یہ واقعہ کسی سفر کا ہوگا ورنہ حضور گھر میں فجر میں اکثر طوال مفصل کی بڑی بڑی سورتیں پڑھتے تھے۔

843 -[22]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يقْرَأ فِي رَكْعَتي الْفَجْرِ: (قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا)وَالَّتِي فِي آلِ عِمْرَانَ (قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ)رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں"قُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا" اور آل عمران والی آیت "قُلْ یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا"الخ پڑھتے تھے ۱؎(مسلم)

۱؎ یعنی فجر کے فرضوں میں رکعت اول میں سورۂ بقر کا یہ رکوع اور دوسری رکعت میں سورۂ آل عمران کا وہ رکوع پڑھتے تھے۔معلوم ہوا کہ نماز میں الحمد کے ساتھ رکوع ملانا بھی سنت ہے اگر چہ پوری سورۃ ملانا زیادہ بہتر کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر یہ عمل ہے۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

844 -[23]

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ صَلَاتَهُ (بِسم الله الرَّحْمَن الرَّحِيم)

رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَاكَ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز بسم اﷲ الرحمن الرحیم سے شروع کرتے تھے۔(ترمذی)اور وہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد قوی نہیں ۱؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن