الفصل الثانی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

۱؎ تاکہ لوگ آپ کو قربانی کرتے ہوئے دیکھیں اور اس کا طریقہ سیکھ لیں اور چونکہ فقراء وہاں جمع ہیں ان میں تقسیم کرنے میں آسانی ہو۔خیال رہے کہ حلقوم اور گلے کی رگوں کو چوڑائی میں کاٹنا ذبح ہے اور لمبائی میں چیرنا نحر،نحر صرف اونٹ کا ہوگا، اسے کھڑا کرکے ایک پاؤں ران سے باندھ دیتے ہیں،پھرتین پھل والا نیزہ گردن کے کنارے پر لگاتے ہیں اور اسے کھینچتے ہوئے سینہ تک لے جاتے ہیں،اونٹ میں نحرسنت ہے اور گائے،بکری وغیرہ میں ذبح۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

1439 -[14]

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَلَهُمْ يَوْمَانِ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا فَقَالَ: «مَا هَذَانِ الْيَوْمَانِ؟» قَالُوا: كُنَّا نَلْعَبُ فِيهِمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ أَبْدَلَكُمُ اللَّهُ بِهِمَا خَيْرًا مِنْهُمَا: يَوْمَ الْأَضْحَى وَيَوْمَ الْفِطْرِ".رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہےحضرت انس سےفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینے میں تشریف لائے ا ور اہل مدینہ کے دو دن تھے جن میں وہ کھیلتے تھے فرمایا یہ دو دن کیسے ہیں وہ بولے کہ ہم ان دنوں میں زمانہ جاہلیت میں کھیلتے تھے ۱؎ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ نے تمہیں ان کے عوض ان سے دو اچھے دن دیئے ہیں بقرعید اورعیدالفطر۲؎(ابوداؤد)

۱؎ ان میں سے ایک کا نام نیروز تھا یعنی سال کا پہلا دن،یہ فارسی لفظ ہے نوروز سے بنا اور دوسرے کا نام مہرجان تھا۔غالبًا نیروز جنوری کی پہلی تاریخ ہوتا ہوگا،اورمہرجان جولائی میں۔واﷲ اعلم! ان لوگوں نے یہ دن مجوسیوں سے لیے ہوں گے جواصل میں فارسی النسل تھے۔

۲؎ یعنی تم ان دنوں میں کھیلنے کودنے کے عوض ان دو دنوں میں اﷲ تعالٰی کی عبادتیں کرکے خوشی مناؤ۔خیال رہے کہ اب بھی کفار اپنے بڑے دنوں میں جوئے کھیلتے ہیں،شرابیں پیتے ہیں،ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں،انسانیت سوز اور بے حیائی کے کام کرکے خوشیاں مناتے ہیں،اسلام میں ہر کام انسانیت بلکہ روحانیت کاہے۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ عاشورہ کے دن خوشی کرنا خارجیوں کا طریقہ ہے،اور رنج و غم کرنا،سینہ کوٹنا رافضیوں کی حرکتیں،تم ان دونوں سے بچو۔الحمدﷲ! حرمین شریفین میں اس دن میں یہ کچھ نہیں ہوتا،روافض نیروز کے دن خوشی مناتے ہیں،بہانہ یہ کرتے ہیں کہ اس دن عثمان غنی شہید ہوئے تھے مگر درحقیقت یہ مجوسیوں کی نقل ہے۔علماء فرماتے کہ اگر نیروز کے دن کسی مجوسی کو ایک انڈا بھی ہدیۃً دیا اس دن کی تعظیم کے لیے تو دینے والا کافر ہوا اور اس کے سارے اعمال ضبط ہوگئے۔

1440 -[15]

وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ وَلَا يَطْعَمُ يَوْمَ الْأَضْحَى حَتَّى يُصَلِّيَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه والدارمي

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نہ جاتے تھے حتی کہ کچھ کھالیتے اور بقرعید کے دن نہ کھاتے حتی کہ نماز پڑھ لیتے ۱؎(ترمذی، ابن ماجہ،دارمی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن