دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم

باب صلوۃ العیدین

عیدین کی نماز کاباب ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ عید عودٌسے بنا،بمعنی لوٹنا،چونکہ یہ خوشی کا دن ہے اس لیے نیک فالی کے لیے اسےعیدکہا گیا یعنی بار بار لوٹنے والی،اب ہرخوشی کے اجتماع کو عیدکہہ دیتے ہیں جیسےعیدمیلاد،عیدمعراج،ایک شاعرکہتاہے۔شعر

عِیْدٌ وَعِیْدٌ وَعِیْدٌ صِرْنَ مُجْتَمِعًا                                    وَجْہُ الْحَبِیْبِ یَوْمَ الْعِیْدِ وَالْجَمَعَ

 قرآن شریف میں ہے"تَکُوۡنُ لَنَا عِیۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا"۔نمازعید واجب ہے عیدالفطرعبادات رمضان کی توفیق ملنے کے شکریئے کی ہے،رب تعالٰی فرماتا ہے:"وَلِتُکَبِّرُوا اللہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمْ"اور بقرعیدحضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما الصلوۃ والسلام کی کامیابی کے شکریہ میں۔ابن حبان وغیرہ میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے    ۲ھ ؁میں جب کہ شعبان میں روزۂ رمضان فرض ہوئے،پہلےنمازعید پڑھی،پھربقرعید۔نمازعید کے شرائط جمعہ کے سے ہیں،ہاں خطبۂ جمعہ شرط ہے اورخطبۂ عید سنت،خطبۂ جمعہ نماز سے پہلے ہے اور خطبۂ عید نماز کے بعد۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کبھی نہ چھوڑی،بقرعید حج میں چھوڑی کیونکہ حاجی پرنماز بقرعید نہیں۔

1426 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يخرج يَوْم الْفطر وَالْأَضْحَى إِلَى الْمُصَلَّى فَأَوَّلُ شَيْءٍ يَبْدَأُ بِهِ الصَّلَاةُ ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيَقُومُ مُقَابِلَ النَّاسِ وَالنَّاسُ جُلُوسٌ عَلَى صُفُوفِهِمْ فَيَعِظُهُمْ وَيُوصِيهِمْ وَيَأْمُرُهُمْ وَإِنْ كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَقْطَعَ بَعْثًا قَطَعَهُ أَوْ يَأْمر بِشَيْء أَمر بِهِ ثمَّ ينْصَرف

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید بقرعید کے دن عیدگاہ تشریف لے جاتے ۱؎ تو پہلی چیز جس سے شروع فرماتے نماز ہوتی پھر لوگ فارغ ہوتے تو لوگوں کے سامنے کھڑے ہوتے اور لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے ۲؎ انہیں نصیحت اور وصیت فرماتے احکام دیتے اورلشکرچھانٹنے کا ارادہ ہوتا تو وہاں ہی چھانٹ لیتے یا کچھ حکم کرنا چاہتے تو اس کا حکم کرتے پھر واپس ہوتے۳؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ جو شہر سے باہر جگہ تھی۔اس سے معلوم ہوا کہ نماز عیدین جنگل میں افضل ہے،دیکھو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں نماز عید پڑھی،حالانکہ وہ جگہ تمام مسجدوں سے بہتر ہے اِلَّا مسجد حرام،اب مدینہ پاک میں عیدگاہ مشہور ہے۔

۲؎ یعنی نماز عید پہلے پڑھتے خطبہ بعد میں مگر خطبۂ عید منبر پر نہ تھا کیونکہ اس زمانہ میں نہ تو عیدگاہ میں منبر بنا نہ مسجدنبوی سے وہاں پہنچایا گیا اسی لیے علماء فرماتے ہیں کہ عیدگاہ کا منبر بدعت حسنہ ہے۔فتح القدیر میں ہے کہ وہاں منبربناناجائز ہے مگر شہر سے لے جانا ممنوع و مکروہ،وہاں کے منبر کا موجد مروان ابن حکم ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن