30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
1416 -[16] وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أُمِّ الْحَكَمِ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: انْظُرُوا إِلَى هَذَا الْخَبِيثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا وَقد قَالَ الله تَعَالَى: (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوك قَائِما)رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضر ت کعب ابن عجرہ سے کہ آپ مسجد میں آئے اور عبدالرحمان ابن ام حکم بیٹھ کر خطبہ پڑھ رہا تھا ۱؎ فرمایا کہ اس خبیث کو دیکھو بیٹھ کر خطبہ پڑھ رہا ہے حالانکہ رب تعالٰی نے فرمایا کہ جب وہ تجارت یا کھیل کود دیکھتے ہیں تو ادھر دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۲؎ (مسلم) |
۱؎ یہ بنی امیہ میں سے تھا اور ان کی طرف سے مقرر کردہ خطیب۔(اشعہ)
۲؎ یعنی خطبہ کھڑے ہوکر پڑھنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمیشہ کا عمل شریف بھی ہے اور قرآن شریف سے بھی ثابت ہے اس لیئے کہ یہاں آیت میں قائمًاسےمراد خطبہ کا قیام ہے۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھےکہ تجارتی قافلہ کی آمد کا اعلان ہوا سوائے بارہ صحابہ کے تمام لوگ خریداری کے لیئے چلے گئے جس کے متعلق یہ آیت کریمہ اتری لہذا یہ شخص قرآن و حدیث دونوں کی مخالفت کررہا ہے۔خیال رہے کہ علامہ ابن حجر نے فتح الباری میں فرمایا کہ امیر معاویہ جب بہت بوڑھے اور کمزور ہوگئے تو پہلا خطبہ بیٹھ کر پڑھتے تھے اور دوسرا کھڑے ہوکر،نیزعثمان غنی کبھی دوران خطبہ میں تھک کر بیٹھ جاتے تھے کچھ دیر بیٹھ کر خطبہ دیتے،پھرکھڑے ہوجاتے ان دونوں بزرگوں کے یہ عمل مجبورًا تھے،اموی بادشاہوں نے ان دونوں کی دیکھا دیکھی بلاضرورت بیٹھ کرخطبہ دینا شروع کردیا اس بنا پر یہ بزرگ ناراض ہوئے۔خطبہ میں قیام سنت ہے،فرض نہیں اسی لیئے انہوں نے خطبہ لوٹانے کا حکم نہ دیا۔(اشعہ)
|
1417 -[17] وَعَن عمَارَة بن رويبة: أَنَّهُ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ: قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِيَدِهِ هَكَذَا وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ المسبحة. رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہےحضرت عمارہ ابن رویبہ سے کہ آپ نے بشر ابن مروان کو منبر پر اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو فرمایا کہ اﷲ تعالٰی ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے کہ اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کریں اور اپنے کلمے کی انگلی سے اشارہ کیا ۱؎(مسلم) |
۱؎ اس حدیث سےموجودہ واعظین عبرت پکڑیں جو ہاتھ نچانچا کر بلکہ خود بھی گھوم ناچ کر وعظ کرتے ہیں صرف داہنے ہاتھ کی کلمے کی انگلی سے اشارہ کرنا چاہیے کہ یہ سنت ہے۔
|
1418 -[18] وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا اسْتَوَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ: «اجْلِسُوا» فَسَمِعَ ذَلِكَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «تَعَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ»رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ |
روایت ہےحضرت جابرسےفرماتےہیں کہ جمعہ کے دن جب رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم منبر پرتشریف فرما ہوئے تو فرمایا صاحبو بیٹھ جاؤ ۱؎ یہ حضرت ابن مسعود نے سن لیا تو آپ مسجد کے دروازے پر ہی بیٹھ گئے انہیں رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا کہ اےعبداﷲ ابن مسعود آجاؤ ۲؎(ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع